کولکاتا: مغربی بنگال سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لفٹ فرنٹ سب سے پہلے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کو قومی حب وطن دن کے طور منانے کی بات کہی تھی کی لیکن مرکزی حکومت نے ہمارے مطالبے کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ محمد سلیم نے کہا کہ ہمیں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔اس سے ملک اور معاشرے میں تبدیلی آئے گی۔ہمارا ملک ترقی کی دوڑ سے آگے نکل سکتا ہے۔ لیکن چند سیاسی جماعتیں مختلف سوچتی ہے۔ان کی نظروں اور پالیسی میں جو چیزیں اہم ہیں۔ وہ سب کے سامنے آ گئی ہے۔جن لوگوں نے ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کی ان کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کی
انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگوں نے ڈرا کا ماحول پیدا کر رکھا ہے ۔اس دور میں خوف کا ماحول ہے۔ اس ماحول میں عام لوگ کھل کر اپنی بات نہیں کہہ سکتے جن لوگوں نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے ۔وہ جدوجہد آزادی، تحریک، قربانیوں کی تاریخ کو مٹانا چاہتے ہیں۔ سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔وقت بدلتا ہے۔لیکن وقت بدلنے تک سیکولرازم کی جڑوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ہمیں ایک طویل جدوجہد کے لئے تیار رہنا ہوگا۔