احمدآباد:کاونسلر زلفی خان پٹھان نے کہا کہ میں آپ سب کو عید کی پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اب کچھ ہی دن میں ہم سب کی عید کا تہوار آنے والا ہے۔میں ہمارے مسلمان بھائیوں اس موقع پر ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم سب عید ک تہوار امن و امان سے منائیں۔لوگوں کے درمیان خوشیاں باٹنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر مساجد اور عیدگاہوں میں لوگوں کی زبردست بھیڑ امڈتی ہے۔مساجد میں جگہ کی قلت پر لوگ سڑکوں پر نماز ادا کرتے ہیں لیکن دہلی میں سڑک پر نماز ادا کرنے والوں کو پولیس نے جس طرح سے پٹا اس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کا ماحول ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں پولس انتظامیہ سے بھی اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ پختہ سکیورٹی انتظامات کرے اور جس طرح سے دہلی میں جو واقعہ ہوا تھا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی کوئی بھی حرکت یہاں نہ ہو۔ اس سے ہمارے نمازی بھائیوں کو تو تکلیف ہو اور بھائی چارہے کو ٹھیس پہنچے ۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات یونیورسٹی ہاسٹل میں افغانی طلبا کو یونیورسٹی چھوڑنے کا حکم - Gujarat University Taraweeh Issue
کاونسلر نے مزید کہا کہ عید کو مد نظر رکھتے ہوئے تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ مساجد میں صاف صفائی کی جا رہی ہے۔ میدانوں میں بھی صاف صفائی اور پانی کا چھڑکاو کام کیا جا رہا ہے۔