اورنگ آباد: پوتر پورٹل پر اساتذہ بھرتی کے لئے TAIT امتحان 2022 کے مطابق انٹرویو کے ساتھ اور انٹرویو کے بغیر ترجیحات پریفرنس لاک کرنے کا عمل 5 فروری 2024 سے 14 فروری 2024 تک جاری رہا۔بتاریخ 25 فروری کو پوتر پورٹل پر بغیر انٹرویو مرحلے کی جنرل میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔۔اردو میڈیم اسکولوں میں دیگر زبان کے 160 امیدواروں کی تقرری کا کیا مطلب نکالا جا سکتا ہے۔
اس سے اردو میڈیم کے امیدواروں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ اس پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے پونے میں بیٹھے ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے و دیگر آفیسران سے رابطہ کیا۔ادارے نے میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے و دیگر میڈیم کے امیدواروں کی تقرری رد کی جائے۔
نیز اس معاملے میں اردو میڈیم امیدواروں کو انصاف دلانے کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے مہاراشٹر ذمہ دار،اردو پرائمری اسکول اورنگ آباد کے روح رواں، سابق کارپوریٹ محمد احمد محسن ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد برانچ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اردو میڈیم کی خالی آسامیاں کو اوپن زمرے میں شامل کرانے کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انٹرویو کے ساتھ بھرتی کے لیے 4 ہزار 879 امیدوار کی فہرست کا کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رکن اسمبلی رئیس شیخ کی ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات
انہوں نے کہاکہ جلد از جلد ایجوکیشن کمشنر آفس لسٹ جاری کرے گا۔ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔اس کے لئے متعلقہ عہدیداران سے بات چیت کی جا رہی ہے۔