اورنگ آباد:اورنگ آباد شہر میں کانگرس کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اس دوران اورنگ آباد کانگرس شہر صدر شیخ یوسف کا کہنا ہے کہ ریاستی کانگرس کمیٹی کی جانب سے حکم آیا تھا کہ شہر کے کانگرس صدر دفتر کے باہر ایک بینر لگا کر اُس پر حکومت کے جھوٹے وعدے کو لکھ کر اس پر کچڑ پھینک کر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
انہوں نے کہاکہ این ڈی اے حکومت جو الگ الگ فرقوں کے لوگوں میں نفرت پیدا کر رہی ہے۔ طلبا و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، ان سبھی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے بی جے پی کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے۔
کانگرس شہر صدر شیخ یوسف کا کہنا ہے کہ ریاست میں این ڈی اے کی حکومت ہونی ہی نہیں چاہیے، کیونکہ ان کی وجہ سے بے روزگاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، امتحانات میں دھاندلی ہو رہی ہے۔ مراٹھواڑہ کے مختلف پروجیکٹس کو دوسرے شہروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ اورنگ آباد شہر میں 10 سے 12 دن میں ایک بار نلوں میں پانی آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ پیپر افشاں معاملے پر اجے رائے کا احتجاج
ان کاکہنا ہے کہ عوام مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہے۔سچائی یہ ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہے۔ اورنگ آباد کانگرس کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی اور ریاستی حکومت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتی ہے تو بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔