ETV Bharat / state

رام مندر افتتاح: ایس ڈی آئی کا کانگریس پر دوہری پالیسی اپنانے کا الزام - کانگریس پر دوہری پالیسی اپنانے

SDPI Criticises Congress on Ram Temple: ایس ڈی پی آئی کے صدرعبد المجید نے کانگریس پر رام مندر معاملے پر دوہری پالیسی اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پران پرتیشٹھان کا بائیکاٹ کرنے کی بات کہی گئی ہے تو دوسری اسی دن پوری ریاست کرناٹک کی مندروں میں پوجا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ دوہری پالیسی نہیں ہے تو اور کیا ہے۔

ایس ڈی آئی کی رام مندر کو لے کر کانگریس پر دوہری پالیسی اپانے کا الزام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 2:18 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایودھیا میں رام مندر کے تقدس کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے کانگریس ہائی کمان کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی نے مذہبی تقریب کو سیاسی معاملہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ سدارامیا نے کہا ہے کہ ہم سب بھگوان سری رام کے بھکت ہیں. لیکن ہم بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لیے سری رام مندر کے استعمال کی مخالفت کر رہے ہیں۔کرناٹک کے سی ایم سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایودھیا رام مندر کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

سدارامیا نے محکمہ مزری کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ایودھیا میں رام مندر پران پرستشٹھان کی تقریب کے دوران تمام سرکاری مندروں میں خصوصی پوجا کا انعقاد کیا جائے۔ یعنی ان دو باتوں سے یہ بات صاف ہوکر سامنے آتی ہے کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی حکومت ایک طرف ایودھیا تقریب کو سیاسی قرار دیرہی ہے اور دوسری جانب اسی دن ریاست کے سبھی مندروں میں خصوصی پوجا کئے جانے کے احکامات جاری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رام مندر کی افتتاحی تقریب کو لے کر مسلمان کیوں فکر مند ہوں گے

اس معامل لے پر بات کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک کے صدر عبد المجید نے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کا دوغلا پن ہے اور ووٹوں کی سیاست کے لئے ڈرامہ ہے جو بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی رچ رہے ہیں۔عبد المجید نے کہا کہ کانگریس 100 سال قدیم پارٹی ہونے کے باوجود اس کا کوئی مضبوط اسٹینڈ نہیں ہے اور اسی دوغلے پن کی وجہ سے وہ انتخابات میں ناکام ہوتی آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.