ETV Bharat / state

ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی مخالفت میں گیا بند کا ملا جلا اثررہا - Congress Protest

گیا میونسپل کارپوریشن کے ہولڈنگ ٹیکس اضافے کے خلاف گیا بند کا اثر آج ملا جلا رہاہے۔ اضافی ٹیکس کی مخالفت میں کانگریس اور تاجروں سے وابستہ تنظیموں کے اعلان پر بندکیا گیا تھا۔میونسپل کارپوریشن کے ماتحت علاقوں میں چار گنا زیادہ ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے

ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی مخالفت میں گیا بند کا ملا جلا اثررہا
ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی مخالفت میں گیا بند کا ملا جلا اثررہا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 4:10 PM IST

گیا:بہار کے گیا میں ہولڈنگ ٹیکس کے بے تحاشہ اضافے کی مخالفت میں گیا بند کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔ محکمہ شہری ترقی و رہائش بہار پٹنہ اور گیا میونسپل کارپوریشن کے خلاف کانگریس سمیت کئی تجارتی تنظیموں اور نمائندوں کی جانب سے ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کو لیکر میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو بند کیا گیا تھا۔

شہر میں صبح کے وقت بند کا اثر تھا۔ تاہم گیارہ بجے کے بعد دکانیں کھلنے لگی تھیں۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی تھی۔ حالانکہ دوپہر سے پہلے کچھ جگہوں پر بڑا اثر رہا۔ گیا ضلع کانگریس سنیئر رہنماء و ترجمان پروفیسر وجے کمار مٹھو نے کہا کہ شہری میونسپل کارپوریشن نے منمانہ طریقے سے سڑکوں کا سروے کر کٹیگری طے کردی۔پھر اس کے بعد ہولڈنگ ٹیکس میں چار گنا اضافہ کر دیا۔ اس سے گیا کے باشندے پریشان ہیں۔

ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی مخالفت میں گیا بند کا ملا جلا اثررہا (etv bharat)

بہار حکومت اور کارپوریشن ایسے وقت میں ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کیا جبکہ موجودہ وقت میں مہنگائی عروج پر ہے۔ ایسے میں گھر اور دکان کے ٹیکس میں بے حساب اضافہ کیا جانا غلط ہے۔ نگر میونسپل کارپوریشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر سڑکوں کو کمرشیل میں جوڑا گیا ہے اور انہیں اے کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔جن گلیوں میں ایک طرف سے آٹو کا جانا ممکن نہیں ہوسکتا ہے، ان گلیوں کو بھی اے کٹیگری میں کرکے چار گنا زیادہ ٹیکس کردیا گیا ہے۔

واضح ہوکہ اس سے پہلے جمعرات کی دیر شام کو کانگریس کی جانب سے مشال جلوس نکالا گیا تھا۔ میونسپل کارپوریشن بغیر کسی اتفاق اور طریقے تجارتی کی کاروائی کے بغیر سڑکوں کو اے زمرے میں شامل کردیا۔ جو سڑکیں اور گلیاں بی زمرے میں آتی ہیں۔ انہیں اے زمرے میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ سرا سر غلط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے نگر نگم کو ایک میمو رنڈم دیا گیا تھا لیکن اس پر نگر نگم کی جانب سے اب تک کوئی پہل نہیں کی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ کانگریس کو سڑکوں پر اترنا پڑ رہا ہے۔ہولڈنگ ٹیکس کی مار نہ صرف تاجروں کو اوپر پڑی ہے بلکہ نجی مکانوں پر بھی پڑی ہے۔نگر نگم اور شہری ترقی محکمہ کے فرمان کی وجہ سے گیا کے عوام کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مطالبے پورے نہیں ہونے پر ریاست گیر احتجاج ہوگا
کانگریس کے رہنما و کارکنان شہر کے آج مختلف علاقوں میں جلوس کی شکل میں سڑکوں پر اتر کر دکانوں کو بند کرایا۔ اس دوران بہار حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر ان کے مطالبے پر کارپوریشن اور متعلقہ محکمہ توجہ نہیں دیا تو آگے ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔ سڑک سے ایوان بالا تک اس مدے کو اٹھا کر حکومت کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔ پروفیسر وجے کمار مٹھو نے کہا کہ اگر مطالبے پورے نہیں ہوتے ہیں تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بہار میں ڈبل انجن سرکار کی قلعی کُھلی 𝟕 دنوں میں 3 پل غرقاب

واضح ہوکہ گیا میونسپل کارپوریشن کے ما تحت کئی سڑکوں کی اے کٹیگری میں درجہ بندی کی گئی ہے۔ اس کی مخالفت ہورہی ہے اور ٹیکس قانون میں اہم اصلاحات کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.