ETV Bharat / state

راہل گاندھی نے کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن سے نوازنے کا خیرمقدم کیا - بہار کے سابق وزیراعلی کو ایوارڈ

Rahul Gandhi welcomed Bharat Ratna to Karpoori Thakur بہار کے سابق وزیراعلی اور سرکردہ لیڈر آنجہانی کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن سے نوازے جانے کا مختلف سیاسی رہنماوں نے خیرمقدم کیا ہے۔

congress leader Rahul Gandhi
congress leader Rahul Gandhi
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 24, 2024, 2:03 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے سرکردہ لیڈر آنجہانی کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن سے نوازے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سماجی انصاف کا عظیم لیڈر قرار دیا اور آج ان کی صد سالہ یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی نے کہا، "میں سماجی انصاف کے سرخیل جننائک کرپوری ٹھاکر جی کو صد سالہ یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ یقیناً ہندوستان کے ایک قیمتی گوہر ہیں اور انہیں بعد از مرگ بھارت رتن دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے"۔

  • सामाजिक न्याय के अप्रतिम योद्धा जननायक कर्पूरी ठाकुर जी को उनकी जन्म शताब्दी पर सादर श्रद्धांजलि अर्पित करता हूं। वह निश्चित ही भारत के अनमोल रत्न हैं और उन्हें मरणोपरांत भारत रत्न दिए जाने के फैसले का स्वागत है।

    2011 में हुई सामाजिक और आर्थिक जातीय जनगणना के नतीजों को भाजपा… pic.twitter.com/uilmw3ynsS

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 24, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے بی جے پی حکومت پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے 2011 میں کی گئی سماجی اور اقتصادی مردم شماری کے نتائج کو چھپانا اور ملک گیر مردم شماری کے تئیں ان کی بے حسی سماجی انصاف کی تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ 'شراکت پر مبنی انصاف'، بھارت جوڑو نیاے یاترا کے پانچ عزائم میں سے ایک اور سماجی مساوات کا مرکزی نقطہ ہے جو ذاتوں کی مردم شماری کے بعد ہی شروع ہو سکتا ہے۔

راہل گاندھی نے کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن سے نوازے جانے کو صحیح قدم قرار دیتے ہوئے کہا، 'حقیقی معنوں میں یہ قدم جننائک کرپوری ٹھاکر جی اور پسماندہ اور محروم طبقوں کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کو سچا خراج عقیدت بھی ہوگا۔ ملک کو اب ’علامتی سیاست‘ کی نہیں ’حقیقی انصاف‘ کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: 'کرپوری ٹھاکرسماجی انصاف کے علمبردار تھے'

کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا، "اگرچہ جننائک کرپوری ٹھاکر جی کو تاخیر سے بھارت رتن سے نوازنا مودی حکومت کی مایوسی اور منافقت کو ظاہر کرتا ہے، پھر بھی کانگریس انہیں بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازے جانے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تمام طبقات کی شرکت کے لیے ذات پات کی مردم شماری کرانا جننائک کرپوری ٹھاکر جی کو سب سے مناسب خراج تحسین ہوگا، لیکن مودی حکومت اس سے بھاگ رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.