ETV Bharat / state

کانگریس نے دہلی اور پنجاب میں لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کیا - Congress Lok Sabha candidates

Congress announced Lok Sabha candidates in Delhi and Punjab کانگریس نے اتوار کو دہلی کی تین سیٹوں کے لیے لوک سبھا کے امیدواروں کا اعلان کیا۔ کنہیا کمار شمال مشرقی دہلی سے بی جے پی کے منوج تیواری سے الیکشن لڑیں گے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 10:15 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو دہلی کی تین لوک سبھا سیٹوں اور پنجاب کی چھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں کہا کہ مرکزی الیکشن کمیٹی نے دہلی کی تین لوک سبھا سیٹوں، پنجاب کی چھ اور اتر پردیش کی ایک سیٹ کے لیے امیدواروں کی سفارش کی ہے، جسے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے قبول کر لیا ہے۔
پارٹی نے دہلی کی چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے جے پرکاش اگروال، شمال مشرق سے کنہیا کمار اور شمال مغرب سے ادت راج کو ٹکٹ دیا ہے۔

پنجاب میں امرتسر سے گرجیت سنگھ آہوجا، پٹیالہ سے دھرم ویر گاندھی اور ریاست کے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی جالندھر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اجول ریوتی رمن سنگھ کو اترپردیش کی الہ آباد سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کنہیا کمار شمال مشرقی دہلی سے بی جے پی کے منوج تیواری سے الیکشن لڑیں گے۔ 37 سالہ کمار اپنا دوسرا لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ 2019 میں انہوں نے بہار کے بیگوسرائے سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا، جس میں وہ مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما گری راج سنگھ سے ہار گئے تھے۔ جے این یو ایس یو کے سابق صدر نے 2021 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں 2023 میں اس کی اعلیٰ ترین فیصلہ سازی، کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.