ETV Bharat / state

کانوڑ یاترا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم - Nameplates Issue in UP - NAMEPLATES ISSUE IN UP

سپریم کورٹ نے کانوڑ یاترا کے راستوں میں دکانوں پر نام کی تختی لگانے کے حکومت کے احکامات پر آج عبوری روک لگا دی ہے جس کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

کانوڑ یاترا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم
کانوڑ یاترا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 5:22 PM IST

کانوڑ یاترا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم (etv bharat)

علی گڑھ: کانوڑ یاترا کے روٹ پر واقع دکانوں پر نام کی تختی لگانے کے ریاست اترپردیش کی بی جے پی حکومت اور اتراکھنڈ حکومت احکامات کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے حکومت کے احکامات پر عبوری روک لگا دی۔

سپریم کورٹ نے عبوری روک لگاتے ہوئے کہا کہ دکانداروں کو پہچان ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے یوپی، اتراکھنڈ اور ایم پی کی بی جے پی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ دکانداروں کو صرف کھانے کے اقسام بتانے ہوں گے۔ معاملے کی اگلی سماعت 26 جولائی کو ہوگی۔

ضلع علیگڑھ میں ایڈوکیٹ چودھری افراہیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کہیں نہ کہیں حکومت کے اس فیصلے سے ہندو مسلم بھائی چارے پر منفی اثر پڑتا اور جس طرح سے بازاروں میں مل جل کر کاروبار کرنے کا ماحول متاثر ہوتا۔ اس میں درار پڑھ سکتی تھی۔ اس لیے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

وہیں کچھ غیر مسلم پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ جہاں تک پھلوں کی بات ہے تو علیگڑھ پھل منڈی میں تقریبا سبھی مسلم ہیں۔ پھل منڈی مسلمانوں کی ہی ہے تو پھر ہمیں سبھی وہیں سے پھل خریدتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانوڑ یاترا کے دوران دکانوں پر نام ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ نے احکامات پر لگائی عبوری روک

واضح رہے بی جے پی حکومتوں کے ان ہدایات کی کانگریس نے بھی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے اقتصادی بائیکاٹ سے تعبیر کیا ہے۔ دوسری جانب سماجوادی پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے بھی یوپی، ایم پی اور اتراکھنڈ حکومت کے ہدایات کو ایک مخصوص مذہب کے ماننے والوں کے خلاف سازش قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.