بیرکپور: مغربی بنگال میں اب تک ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تقریباً تمام مراحل میں ووٹنگ کے دوران جھڑپوں کے واقعات رونماہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز اور اس کے آس پاس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے ان معاملات پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔ اسی طرح کا ایک اور معاملہ پیر کو بیرکپور میں سامنے آیا۔
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں بیرک پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ اور ٹی ایم سی کے کارکنان کے درمیان توتو میں میں ہوئی۔ ارجن سنگھ نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی کارکنان ووٹنگ کے پانچویں مرحلے کے لیے لوگوں کو گھروں سے باہر نہیں آنے دے رہے تھے۔ ارجن سنگھ نے کہاکہ خواتین ووٹروں کو روکا گیا تھا۔ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ بونی نامی یہ شخص لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ انہیں گھروں سے باہر نہیں نکلنے دے رہا ہے۔ ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔ میں نے اس کی شکایت ریاستی الیکشن کمیشن سے کی ہے۔
مغربی بنگال میں جن سیٹوں پر ووٹنگ کا سلسلہ جا ری ہے۔ ان میں ہگلی، شری رام پور، آرام باغ، شمالی 24 پرگنہ ضلع میں بیرکپور، بنگاؤں، ہاوڑہ اور الوبیڑیا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری، کچھ علاقوں میں تشدد - LOK SABHA ELECTION 2024
غور طلب ہے کہ ریاست مغربی بنگال میں لوک سبھا کی کل 42 سیٹیں ہیں۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پرولیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ یہاں 25 مئی کو انتخابات ہونے ہیں۔
(ANI VIDEO)