راج گڑھ۔ ضلع کے کھلچی پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ مندر میں پجاری اور اس کے بیٹے نے معصوم بچے کو بے دردی سے مارا۔ معصوم بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے کھلچی پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ کھلچی پور میں ابتدائی طبی امداد کے بعد معصوم بچے کو راج گڑھ ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ عیادت کیلئے پہنچے۔ متاثرہ خاندان نے سابق وزیر اعلیٰ سے اپنا درد بیان کیا ہے۔معصوم کے والد گووردھن نے کہا، "کھلچی پور نگر میں واقع بڑے مہاراج مندر میں ان کے بیٹے کی پٹائی کی گئی۔"مندر کے احاطے میں بچے کا پیچھا کیا گیا اور مارا پیٹا گیا۔
متاثرہ کے والد نے کہا، "یہ مندر ٹائیفائیڈ میں مبتلا لوگوں کو ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ یہاں بچہ پرساد کو مندر لے گیا تھا۔ بچے نے پنڈت جی کے پرساد کو چھوا، اس سے ناراض ہو کر پنڈت نے لوہے کی سلاخ کا استعمال کیا۔ لڑکے کو 10 ٹانکے لگے۔ ہم اسے علاج کے لیے کھلچی پور کے اسپتال لے گئے اور اس کے بیٹے کو مندر کے پجاری نے مارا۔"