ETV Bharat / state

چمپائی سورین جھارکھنڈ کے 12ویں وزیر اعلیٰ بنے، گورنر نے دلایا حلف

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 2, 2024, 11:24 AM IST

Updated : Feb 2, 2024, 1:08 PM IST

Champai Soren To Take Oath as New CM: چمپائی سورین نے جھارکھنڈ کے 12ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے و رازداری کا حلف لیا۔ راج بھون میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں حلف دلایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

رانچی: چمپائی سورین جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ وہ ریاست کے 12ویں وزیر اعلیٰ ہیں۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے گورنر ہاؤس میں انہیں عہدے و رازداری کا حلف دلایا۔

جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے آج دوپہر تقریباً 12:30 بجے گورنر ہاؤس میں چمپائی سورین کو عہدے و رازداری کا حلف دلایا۔ واضح رہے کہ گورنر نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر چمپائی سورین کو نامزد وزیر اعلیٰ مقرر کرکے انہیں کل دیر رات حلف لینے کی دعوت دی تھی۔ سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین نے گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کی وجہ سے چمپائی سورین کو جے ایم ایم کی اتحادی قانون ساز پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بدھ کی رات کو ہی گورنر کو نئی حکومت سازی کے لیے دعوی پیش کردیا گیا تھا، مگر جمعرات کے روز پورا دن گذرنے کے باوجود گورنر کی طرف سے انہیں دعوت نہیں دی گئی۔ گرینڈ الائنس کے لیڈر گورنر کی کال کا انتظار کر تے رہے۔ چمپائی سورین کی قیادت میں پانچ ایم ایل ایز نے جمعرات کی شام 5.30 بجے گورنر سے ملاقات کی، لیکن انہیں حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی گئي۔ اس کے بعد تمام ایم ایل ایز کو حیدرآباد منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

اطلاع کے مطابق احتیاطی اقدام کے طور پر گرینڈ الائنس کے اراکین اسمبلی کو حیدرآباد منتقل کرنے کی تیاری کرلی گئی تھی۔ ایم ایل اے کو لے کر بس سرکٹ ہاؤس سے ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی۔ 38 ایم ایل اے بھی دو چارٹرڈ طیاروں میں سوار ہوئے لیکن آخری وقت میں دھند کی وجہ سے طیارہ ٹیک آف نہیں کر سکا۔ ایم ایل ایز رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے سے سرکٹ ہاؤس واپس آگئے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا ہیمنت سورین کی عرضی پر سماعت سے انکار، ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

آخر کار دیر رات کو گورنر نے چمپائی سورین کو حکومت سازی کی دعوت دی اور انہيں دس دنوں کے اندر ایوان اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ فی الحال عہدے و رازداری کا حلف لینے کے بعد چمپائی سورین جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Feb 2, 2024, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.