ETV Bharat / state

محرم جلوس کی تیاریوں کو لے کر سینٹرل محرم کمیٹی کی میٹنگ - Muharram Procession - MUHARRAM PROCESSION

بھاگلپور میں واقع مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے ہال میں سینٹرل محرم کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوس کی حکمت عملیوں پر غور و خوض کیا گیا۔

محرم جلوس کی تیاریوں کو لے کر سنٹرم محرم کمیٹی کی میٹنگ
محرم جلوس کی تیاریوں کو لے کر سنٹرم محرم کمیٹی کی میٹنگ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 7:59 PM IST

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور میں منعقدہ میٹنگ میں محرم کمیٹی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلوس کے دوران کسی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز تعینات کیے جائیں اور شاہ جنگی تالاب میں بیریکیڈنگ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

محرم جلوس کی تیاریوں کو لے کر سنٹرم محرم کمیٹی کی میٹنگ (etv bharat)

محرم سنٹرل کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر فاروق علی نے کہاکہ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ بھاگلپور کے حساس علاقوں میں سے ایک پربتی چوک سے تعزیہ جلوس ضلع انتظامیہ کی زیر نگرانی نکالا جائے تاکہ گزشتہ سال کی طرح کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال پربتی محلہ سے گزرنے والے اکھاڑہ میں ایک غیر ضروری مقدمہ درج کیا گیا تھا جسے ختم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جائے گا۔کیونکہ پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جلوس کے لئے پہلے جاری کیے گئے لائسنس میں شرکاء کی تعداد پانچ سو سے کم کر کے پچاس کر دی گئی ہے۔اس لئے لائسنس لینے میں اس کا خیال رکھیں۔ بھاگلپور کے محرم جلوس کی خاص بات یہ ہے کہ اہل تشیع افراد کا محرم کا جلوس 11ویں محرم کو نکالا جاتا ہے اور سنیوں کا جلوس 10ویں محرم کو نکلتا ہے۔ اس کا مقصد دونوں فرقے میں کسی طرح کے ہونے والے ممکنہ ٹکراؤ سے بچانا ہے۔

سنٹرل محرم کمیٹی کی ہوئی اس میٹنگ کی صدارت کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر مظہر اختر شکیل نے کی۔ مہمان خصوصی کنوینر ڈاکٹر فاروق علی ،وردی خان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ میں امام بارگاہوں میں مجالس کا اہتمام، ذوالجناح برآمد -

اس کے علاوہ میٹنگ میں تقی احمد جاوید، محمد علی، فیاض، منٹو ، جمی حامدی، نجاہت انصاری، جمن انصاری،ثناء الھدی، فاروق اعظم، جاوید انصاری، حسنین انصاری، جاوید حسین، سیف اللہ انصاری، سید ضیاء الحق، معراج، محمد مہتاب، کریم انصاری وغیرہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.