ETV Bharat / state

ممبئی: نفرت انگیز تقریر کرنے پر ٹی راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ - FIR AGAINST T RAJA

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں ایک ریلی کے دوران نفرت انگیز تقریر کرنے پر بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف تقریبا ایک ماہ بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 12:09 PM IST

FIR AGAINST T RAJA
FIR AGAINST T RAJA

ممبئی: میرا بھیندر وسئی ویرار پولیس نے بدھ کو تلنگانہ کے بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ کے خلاف میرا روڈ میں 25 فروری کو مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سنگھ کے علاوہ ایونٹ آرگنائزر نریش نیل کو بھی کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ میں سنگھ، بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے اور میرا روڈ ایم ایل اے گیتا جین کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں ایف آئی آر کی درخواست دائر کرنے کے ایک ہفتہ بعد ہوئی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ تقریباً دو دن پہلے ہم نے نفرت انگیز تقریر کرنے پر راجہ سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایک ماہ کی تاخیر کے بارے میں پوچھے جانے پر افسر نے کہا کہ ہم نے تقریر ریکارڈ کی تھی۔ یہ دیکھنے کے بعد ہم نے قانونی رائے مانگی جس کے مطابق نفرت انگیز تقریر کرنے کا جرم ثابت ہوا، پھر ہم نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 153 (A) اور 295 (A) کے تحت درج کی گئی ہے جو دو فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق ہے نپولیز نے کہا کہ وہ جلد ہی دونوں ملزمین کو نوٹس بھیجیں گے۔

راجہ سنگھ کو میرا روڈ پر ریلی کے لیے پولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا جہاں جنوری میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئی تھیں لیکن بعد میں انھیں ممبئی ہائی کورٹ نے اس بنیاد پر اجازت دے دی کہ وہ کسی بھی طرح کی نفرت انگیز تقریر نہیں کریں گے۔ تلنگانہ بی جے پی رکن اسمبلی نے زونل ڈی سی پی کو تحریری یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ وہ نفرت انگیز تقاریر نہیں کریں گے۔ 25 فروری کو ہزار لوگوں نے جن میں خاص طور پر نوجوان تھے سکل ہندو سماج کے زیر اہتمام ایک ریلی میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 'نفرت انگیز تقریر' کے لیے نتیش رانے، ٹی راجہ سنگھ اور گیتا جین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ -

ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے مبینہ طور پر 40 منٹ تک چھترپتی شیواجی کے بارے میں بات کی، جس کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر مسلمانوں کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے لوگوں سے ہندو راشٹر کے لیے کام کرنے اور جہاد، تبدیلی مذہب اور گائے کے ذبیحہ کے خلاف لڑنے کا حلف اٹھانے کے لیے کہا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف تلنگانہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی نفرت انگیز تقریر کرنے پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.