ETV Bharat / state

سی اے اے سے غریبوں، دلتوں اور مسلمانوں کو خطرہ ہے: اویسی - Owaisi on CAA - OWAISI ON CAA

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ سے دلتوں، غریبوں اور مسلمانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

Owaisi on CAA
Owaisi on CAA
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 6:57 AM IST

Updated : Apr 8, 2024, 12:09 PM IST

Asaduddin Owaisi

حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے حیدرآباد میں ایک تقریب کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا شہریت ترمیمی ایکٹ لانے کا مقصد این آر سی اور این پی آر پر عمل آوری کرنا ہے۔ جس کا آج مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے اعتراف کرلیا کہ سی اے اے پر عمل آوری کرنا ہی بی جے پی کا مقصد ہے۔ مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ خود بی جے پی کے انتخابی مہم کمیٹی کے ذمہ دار ہیں۔

اسد الدین اویسی نے کہاکہ سی اے اے سے ملک میں غریبوں، دلتوں ، اور مسلمانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ اسد الدین اویسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دییے جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ملک کے اندر اس قسم کا ماحول بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے آج ان کے اندر حوصلہ پیدا ہورہا ہے۔ لیکن اللہ سبحانہ وتعالی جب تک مجھے زندہ رکھنا چاہتا ہے اس وقت تک مجھے کوئی نہیں مار سکتا۔ لیکن اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو سخت نوٹ لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اسد الدین نے دعوی کیا ہے کہ اترپردیش کے مشہور سیاست داں مختار انصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد انہیں دھمکیاں دی جارہی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے۔ اسد الدین اویسی نے حال ہی میں مختار انصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے یو پی کی یوگی حکومت اور مودی پر سخت نکتہ چینی بھی کی تھی۔

Last Updated : Apr 8, 2024, 12:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.