ETV Bharat / state

سورج پور دوہرے قتل کے ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پر چلا بلڈوزر - SURAJPUR DOUBLE MURDER

ہیڈ کانسٹیبل کی بیوی اور بیٹی کے قتل کے ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پرانتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلڈوزر چلا دیا۔

ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پر چلا بلڈوزر
ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پر چلا بلڈوزر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2024, 4:07 PM IST

سورج پور (چھتیس گڑھ): ہیڈ کانسٹیبل کی بیوی اور بیٹی کے قتل کے معاملے میں انتظامیہ کی بڑی کارروائی دیکھنے میں آئی ہے۔ انتظامیہ نے اس دہرے قتل کے ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا۔ سورج پور میونسپل انتظامیہ نے ملزم کے مکان پر ایک نوٹس چسپاں کیا تھا جس میں مکان کو غیر قانونی تعمیر قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد آج علی الصبح بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم بلڈوزر اور پولیس فورس کے ساتھ پہنچی اور مکان گرانے کی اپنی کارروائی شروع کی۔

ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پر چلا بلڈوزر (ETV Bharat)

کلدیپ ساہو کے ناجائز قبضوں پر انتظامیہ نے چلایا بلڈوزر: الزام ہے کہ کلدیپ ساہو نے ناجائز طریقے سے تین مکانات تعمیر کروائے تھے جس پر انتظامیہ نے کارروائی کی ہے، سورج پور کے تحصیلدار سمیر شرما نے بتایا کہ تین مکانات پر کارروائی کی گئی۔ خالی زمین پر کچرا چھوڑ دیا گیا۔ باؤنڈری وال بھی غیر قانونی طریقے سے بنائی تھی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پر چلا بلڈوزر
ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پر چلا بلڈوزر (ETV Bharat)
ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پر چلا بلڈوزر
ملزم کلدیپ ساہو کے گھر پر چلا بلڈوزر (ETV Bharat)

سورج پور ڈبل مرڈر: یہ واقعہ 13 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ ملزم کلدیپ ساہو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہیڈ کانسٹیبل طالب شیخ کی بیوی اور 9 سالہ بیٹی کا بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزم ساہو کا ہیڈ کانسٹیبل سے پرانا تنازعہ چل رہا تھا۔ جس کے لیے اس نے ہیڈ کانسٹیبل کو قتل کرنا چاہا لیکن جب وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا تو اس نے ہیڈ کانسٹیبل کی بیوی اور بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اس دوہرے قتل کے بعد ضلع سمیت پوری ریاست میں احتجاج شروع ہو گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے مطالبے کے ساتھ ساتھ اس کے گھر پر بلڈوزر چلانے کا مطالبہ بھی اٹھنے لگا۔ 16 اکتوبر کو پولیس نے مرکزی ملزم کلدیپ ساہو سمیت چار ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ 21 اکتوبر کو حکومت نے ضلع کے ایس پی کو تبدیل کر دیا۔ ایم آر آہیرے کی جگہ پرشانت ٹھاکر کو ضلع کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.