ETV Bharat / state

آندھرا پردیش کے لیے بھی اس بار سوغات کی بہار - BUDGET 2024 - BUDGET 2024

مرکز نے بالترتیب آندھرا پردیش اور بہار کے لیے این ڈی اے کے اہم اتحادیوں ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کے بڑے پروجیکٹ کو دل کھول کر منظوری دی ہے۔ عوام میں ملا جلا اثر۔ پڑھیں پوری خبر...

آندھرا پردیش کے لیے بھی سوغات
آندھرا پردیش کے لیے بھی سوغات (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 4:17 PM IST

حیدرآباد: اس بار وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے لیے اپنا تیسرا اور مودی 3.0 کے لئے پہلا بجٹ پیش کیا۔

اس بجٹ میں مرکزی حکومت نے بہار اور آندھرا پردیش کے لیے کئی میگا پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ چونکہ چندرابابو اور نتیش کمار دونوں کی پارٹیاں تیلگو دیشم اور جنتادل یونائیٹڈ ابھی ایب ڈی اے کا حصہ ہیں اس لئے ان ریاستوں پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

واضع رہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرح چندربابو نائیڈو آندھر پردیش کو اسپیشل درجہ دلانے کے لئے وزیر اعظم مودی سے دو بار ملاقات کر چکے تھے مگر ان کو یہ واضعے کردیا گیا کہ آندھرا پردیش کو خاص ریاست کا درجہ نہیں دیا جا سکتا ہے تب انہوں نے اسپیشل پیکیج کی بات رکھی تھی۔ اس سلسلے میں چندربابو ہوم منسٹر امیت شاہ اور وزیر خزانہ نرماسیتا رمن سے ملے تھے اور ان سے اقتصادی پیکج کا مطالبہ کیا تھا۔

ان نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آندھرپردیش کے لئے خاص پیکیج کا اعلان کیا گیا۔ آج کے بجٹ میں جن اسکیمات اور پروجیکٹس کا اعلان کیا گیا ہے ان میں کئی ایکسپریس ہائی ویز، پاور پروجیکٹس اور انڈسٹریل ہب شامل ہیں۔

آندھرا پردیش کو 15,000 کروڑ روپے کی خصوصی مالی فراہمی

  • آندھرا پردیش کی دارالحکومت کی ترقی کے لیے 15000 کروڑ روپے کی اضافی امداد
  • گوداوری ندی پر بنائے گئے پوورم پروجیکٹ کے لیے خصوصی مالی تعاون۔
  • آندھرا پردیش کے رائلسیما میں پڑنے والے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے خصوصی فنڈ۔

آندھرا پردیش میں دو صنعتی کوریڈور بنائے جائیں گے:

  • وشاکھاپٹنم ۔ چنئی انڈسٹریل اور حیدرآباد ۔ بنگلور کوریڈور کی مرکز کی منظوری۔
  • شاہراہیں، سڑکیں، بجلی کے منصوبے، آبپاشی اور پانی کی فراہمی کے منصوبے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.