ETV Bharat / state

محبوب آباد میں ماں اور بیٹے کا قتل، کالے جادو کی شبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 2:31 PM IST

Double Murder in Mahabubabad: تلنگانہ کے محبوب آباد میں ایک ماں اور اس کے بیٹے کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ مقامی باشندوں کو شبہ ہے کہ کالے جادو کے سبب ماں اور بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ماں اور بیٹے کا قتل، کالا جادو کا شبہ
ماں اور بیٹے کا قتل، کالا جادو کا شبہ

محبوب آناد: ریاست تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں ماں اور بیٹے کی پر اسرار موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مبینہ طور پر کالے جادو کا معاملہ بتایا جا رہا ہے۔ اس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

ذرائع کے مطابق محبوب آباد میں ماں اور بیٹے کے بے رحمی سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ شبہ ہے کہ کالا جادو کے سبب ماں اور بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ بولی پلی کے سیواراتری کمار سوامی اور محبوب آباد ضلع کے گودرو منڈل پر شبہ ہے۔ یہ دونوں پر ہلاک شدگان کے گھر کے قریب کالا جادو کرنے کا الزام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ والد یلیہا کی بیماری کے سبب اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس کی موت کے بعد اس کی بیوی ذہنی طور پر بیمار پڑ گئی۔ اس کا بیٹا مرگی کے مرض میں مبتلا ہوگیا۔ ساما (60) اور اس کا بیٹا سومیا (40) مسلسل بیمار رہنے لگے۔ الزام ہے کہ ان دونوں کے گھروں پر کالا جادو کیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی نوجوان کو برہنہ کرکے الٹا لٹکایا گیا، بیلٹ اور ڈنڈوں سے مارا پیٹا گیا، ویڈیو وائرل

اس معاملے کو لے کر مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس نے اس معاملے پر کچھ بھی واضح طور پر کہنے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.