ETV Bharat / state

اے ایم یو میں کتاب میلے کا اہتمام

Books Exhibition in AMU: گذشتہ دو دہائیوں سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں لگنے والی کتاب کی نمائش میں طلباء و طالبات کو کم قیمت میں نایاب کتابیں بآسانی دستیاب کرائی جارہی ہیں۔

اے ایم یو میں کتاب میلہ کا اہتمام
اے ایم یو میں کتاب میلہ کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 12:00 PM IST

اے ایم یو میں کتاب میلہ کا اہتمام

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی اہمیت کی حامل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ تاریخ کے لان میں ایک کتاب میلہ لگا ہوا ہے جہاں کم قیمت پر کتابیں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ یہ کتب میلہ گذشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے لگتا آرہا ہے جہاں مختلف علوم کی کتابیں آسانی سے دستیاب ہوتیں ہیں اور اے ایم یو کے طلبا اس سے استفادہ کرتے ہیں۔

دکان دار کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو دہائیوں میں کورونا وائرس کا ایک وقت ایسا آیا جب کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن کورونا عہد کے بعد انہوں نے دوبارہ اس مشن کو آگے بڑھانے کا بیڑہ اٹھایا لیا اور آج تک جاری ہے، جس یونیورسٹی کے طلبا خوب استفادہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہم اسلامی، تاریخی، عربی، قرآن مجید کا مختلف زبانوں میں ترجمہ، اردو اور انگریزی ادب سمیت دیگر نایاب کتابیں طلبا کے مطابق یہاں لاتے ہیں۔ اس میں کچھ کتابیں پرانی بھی رہتی ہیں۔ یونیورسٹیوں میں ہم طلباء و اساتذہ کو بیس سے پچاس فیصد تک رعایت بھی دیتے ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ہمیں کتابیں خریدنے کے لیے متعدد دکانوں پر جانا پڑتا جب کہ اس طرح کی نمائش سے کتابیں خود طلبا کے پاس آسانی سے آجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس سید محمود اور سر سید ہاوس کی تاریخی اہمیت

طلباء کا کہنا ہے کہ اس کتاب میلے کے ذریعہ اسلامی اور نایاب کتابیں ہم تک پہنچتی ہیں جن کو ہم اپنی دلچسپی اور ضرورت کے مطابق کم قیمت میں بآسانی خرید لیتے ہیں۔ اس لیے ہم اس کتاب میلے کا اہتمام کرنے والوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.