ETV Bharat / state

بالی وڈ فلم اداکارہ ہما قریشی نے اجمیر شریف کی درگاہ میں حاضری دی - AJMER DARGAH - AJMER DARGAH

Huma Qureshi Visit Ajmer Sharif Dargah بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچی۔ انہوں نے درگاہ پرچادر پیش کرنے کے بعد فلمی کیرئیر کی کامیابی کے لئے دعا مانگی۔

بالی وڈ فلم اداکارہ ہما قریشی اجمیر شریف درگاہ پر پہنچی
بالی وڈ فلم اداکارہ ہما قریشی اجمیر شریف درگاہ پر پہنچی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 1:48 PM IST

بالی وڈ فلم اداکارہ ہما قریشی اجمیر شریف درگاہ پر پہنچی (etv bharat)

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہریت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔بالی ووڈ سے وابستہ مشہوراداکاروں اور اداکارہ اکثر و بیشتر اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔

اسی درمیان بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہما قریشی نے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچی۔انہوں نے درگاہ پرچادر چڑھائی اور فلمی کیرئیر میں مزید کامیابی کے لئے دعا مانگی

غور طلب ہے کہ اجمیر کے مختلف مقامات پر بالی ووڈ فلم جولی ایل ایل بی تھری کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ ہما قریشی،اکشے کمار اور ارشد وارثی ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم جولی ایل ایل بی تھری کی شوٹنگ کے لئے اجمیر آئے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہما قریشی اجمیر شریف درگاہ پر بھی حاضری دینے کے مقصد سے درگاہ پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مشیکا چورسیہ نے اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دی - Mishika Chourasia In Ajmer Sharif

انہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کی جانب سے چادر پوشی کرتے ہوئے زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔ہما قریشی کے درگاہ پہنچنے پر ان کے چاہنے والوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ ہما قریشی نے جنتی دروازے پر منت کا دھاگہ بھی باندھا اور زندگی میں کامیابی کی دعا بھی مانگی۔ ہما قریشی حضرت خواجہ غریب نواز سے بے حد عقیدت رکھتی ہیں, یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر و بیشتر اجمیر شریف حاضری دینے آتی رہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.