مظفر نگر: بجنور لوک سبھا سیٹ سے راشٹریہ لوک دل کے امیدوار چندن چوہان کی حمایت میں 60 کلو میٹر طویل روڈ شو کیا۔ جینت چودھری دوپہر 2 بجے مظفر نگر شاملی روڈ پر واقع لالو کھیڑی گاؤں پہنچے جہاں سے انہوں نے شکتی رتھ پر سوار ہو کر روڈ شو کیا۔اس دوران مظفر نگر لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار سنجیو بالیاں اور راشٹریہ لوک دل کے بجنور کے امیدوار چندن چوہان بھی موجود تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ شکتی رتھ پر راشٹریہ لوک دل اور بی جے پی کے سینئر لیڈران موجود تھے۔ جینت چودھری کی آمد سے پہلے راشٹریہ لوک دل کے ہزاروں حامی اور بی جے پی کے حامی ٹریکٹر ٹرالی پر ایک طرف بی جے پی کا جھنڈا اور دوسری طرف راشٹریہ لوک دل کا جھنڈا لگا کر چھوٹے چودھری جینت کی قیادت کے لئے تیار کھڑے تھے۔
جہاں سے جینت چودھری کا روڈ شو گزرا، آر ایل ڈی کے سینکڑوں حامی اور بی جے پی کارکنان ہاتھوں میں جھنڈے لے کر چودھری اجیت سنگھ زندہ باد چودھری چرن سنگھ زندہ باد اور جینت چودھری زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شکتی رتھ کے آگے چلتے رہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے اتحاد کے بعد مظفر نگر میں جینت چودھری کا یہ پہلا روڈ شو تھا، جہاں ان کے لاکھوں حامی اس روڈ شو میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024
اس دوران میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے راشٹریہ لوگ دل کے قومی صدر جین چوہدری نے کہا کہ کہیں پر بھی لوگ ہمارے خلاف نہیں ہیں یہ جمہوریت کا حصہ ہے سبھی ہمیں ہی ووٹ کریں گے اپوزیشن پر تنقید کا نشانہ سعادتیں ہوئے انہوں نے کہا کہ تو اپوزیشن نے پہلے ہی اپنی شکست مان لی ہے