ETV Bharat / state

نفرت کی سیاست یکجہتی کے لیے خطرہ - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Abdul Bari Siddiqui Reaction بہار کے سابق وزیر عبدالباری صدیقی نے کہا کہ این ڈی اے کی حکومت ملک میں بے روزگاری دور کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نفرت اورمذہب کے نام پر سیاست ملک کی یکجہتی کے لئے خطرہ ہے۔

نفرت کی سیاست یکجہتی کے لیے خطرہ
نفرت کی سیاست یکجہتی کے لیے خطرہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 2:08 PM IST

نفرت کی سیاست یکجہتی کے لیے خطرہ (etv bharat)

دربھنگہ:ریاست بہار کے سابق ریاستی وزیر و رکن قانون ساز کونسل اور راجد کے موجودہ جنرل سیکرٹری عبدالباری صدیقی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دربھنگہ ضلع کے علی نگر تحصیل میں واقع آبائی گاوں روپسپور میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے سابق وزیر عبدالباری صدیقی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔اسی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔نوجوان روزگار کی تلاش میں ادھیر ادھر بھٹک رہے ہیں۔بی جے پی کی حکومت نے بے روزگاری دور کرنے کے لئے کبھی بھی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔

ان کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے درمیان راست مقابلہ ہے۔بی جے پی کو شکست ہو گی اور انڈیا اتحاد کو اکثریت حاصل ہوگی ۔مرکز میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ملک میں بے روزگاری ،مہنگائی اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بہار کے سابق ریاستی وزیر عبدالباری صدیقی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا - Lok Sabha election

بہار کے سابق وزیر نے مزید کہاکہ اس بار پارلیمانی انتخابات میں نفرت بھری سیاست کرنے والوں کو عوام شکست دے دی گی اور ملک کی سلامتی اور سبھی مذاہب کو لوگوں کی ترقی کی سوچ رکھنے والے کی جیت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.