ETV Bharat / state

بگ باس میں فاتح منور فاروقی کا ڈونگری پہنچنے پر والہانہ استقبال - منور کا ڈونگری میں والہانہ استقبال

Munawar Faruqui Warm Welcome At Dongri بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے ممبئی کے ڈونگری علاقے میں پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے منور فاروقی کو ڈونگری کا راجا قرار دیا۔ علاقے میں جشن کا سماں ہے۔

بگ باس میں فاتح منور فاروقی کا ڈونگری پہنچنے پر والہانہ استقبال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 11:28 AM IST

بگ باس میں فاتح منور فاروقی کا ڈونگری پہنچنے پر والہانہ استقبال

ممبئی:بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی آج ممبئی کے ڈونگری علاقے میں پہنچے ۔گزشتہ روز جب اداکار سلمان خان نے بگ باس میں اُن کے فاتح ہونے کا اعلان کیا تو اُن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔بالخصوص ڈونگری علاقے میں اُن کی آمد اور اُن کی جیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔

جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار،ڈونگری،محمد علی روڈ سمیت دیگر دیگر علاقوں میں منور فاروقی کے مداح بڑی بی صبری سے اُن کا انتظار کر رہے تھے۔صبح سے ہی مداح ڈونگری علاقے میں اُن کے انتظار کے لیے موجودہ تھے۔دوپہر منور فاروقی جیسے ہی اپنی ٹیم کے ساتھ یہاں پہنچے تو یہاں کا الگ ہی سما تھا۔پورے ڈونگری علاقے میں لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی ۔ممبئی پولیس بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن منور کے مداح اپنی جگہ سے نہیں ہلے۔

واضح رہے کہ بگ باس 17سیزن 17کے فاتح منور فاروقی دور طفل میں اسی علاقے میں رہے۔تلاش و معاش کے لیے سے اسی علاقے میں برتن کی دکان پر ملازمت کرتے تھے۔مالی حیثیت بہتر نہ ہونے کے سبب وہ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر تھے۔لیکن اس کے باوجود منور فاروقی نے اپنی محنت، لگن اور بلند حوصلوں سے اپنی ایک الگ شناخت قائِم کی۔

یہ بھی پڑھیں:بگ باس 17 فاتح منور فاروقی ماں کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے

غور طلب ہے کہ ڈونگری کی شناخت دنیا بھر میں انڈرورلڈ کی وجہ سے ہےلیکن منور فاروقی اپنی اس کامیابی اور جیت کی بنیاد پر اس علاقے کی ایک الگ مثال پیش کی۔بگ باس میں منور کی حصے داری میں ووٹنگ کے دوران علاقے کی عوام نے منور کو دل کھول کر ووٹ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.