ETV Bharat / state

گلبرگہ شہر میں 20 جولائی کو بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا - Beti Bachao - BETI BACHAO

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں 20 جولائی کو بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں شہر کی ممتاز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Beti Bachao Iman Bachao program will be organized in Gulbarga city on July 20
گلبرگہ شہر میں 20 جولائی کو بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 5:50 PM IST

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام بابا نظر محمد خان امیر جمعیت اہل حدیث گلبرگہ، یادگیر کے زیر صدارت میں 20 جولائی 2024 بروز ہفتہ شام 5:30 تا 10 بجے شب مقام مغل گارڈن فنگشن ہال اور شاداب فنگشن ہال میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی مقصود الحسن فیضی حفظ اللہ، عبدالعظیم عمری مدنی، یاسر الجابری محمد مدنی اور دیگر بیرونی اور مقامی علمائے کرام‌ خطاب کریں گے۔ اس موقع پر بابا نظر محمد خان امیر جمعیت اہل حدیث گلبرگہ ، یادگیر بتاتے ہوئے کہا کہ آج حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے اس پروگرام کو منعقد کیا جارہا ہے۔ خاص ہمارے معاشرے میں مسلم بیٹوں کے تحفظ کے لیے اس لیے پروگرام کو منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں بیٹوں کے تحفظ کے لیے بیرونی مقامی علمائے کرام‌ خطاب کریں گے۔‌ تمام حضرت سے گزارش کی گئی ہے کہ پروگرام میں اپنے دوست اور احباب کے ساتھ شرکت کریں۔

گلبرگہ شہر میں 20 جولائی کو بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

Bilkis Bano Case بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والوں کی حکومت میں بیٹی محفوظ نہیں، اعجاز بیگ

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بھی خواتین اور بچوں کی ترقی اور لڑکیوں کی ہنر مندی پر زور دیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ اسکیم نے سماج میں ایک بڑی تبدیلی لائی ہے۔ کئی بار خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ( ایم ڈبلیو سی ڈی ) کی جانب سے ہنرمندی اور کاروبار کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اور اقلیتی امور کی وزارت کے اشتراک سے چھوٹی بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر نوعمر بچیوں کے لیے غیر روایتی روزی روٹی (این ٹی ایل) کے پس منظر میں بیٹیاں بنے کُشل کے عنوان سے ایک بین وزارتی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.