ETV Bharat / state

گلبرگہ میں بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ کانفرنس کا کامیاب انعقاد - BETI BACHAO IMAN BACHAO CONFERENCe

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 7:11 PM IST

گلبرگہ کے مغل گارڈن و شاداب فنکشن ہال میں بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ کانفرنس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

گلبرگہ میں بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ کانفرنس کا کامیاب انعقاد
گلبرگہ میں بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ کانفرنس کا کامیاب انعقاد (etv bharat)

گلبرگہ :‌ ریاست کرناٹک گلبرگہ میں منعقدہ بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ کانفرنس میں ملک کے مشہور ومعروف علمائے کرام‌ نے شرکت کرتے ہوئے خصوصی قوم مسلم کی نئی نسل کی تعلیم وتربیت بیٹیوں کے تحفظ‌کی ہماری ذمہ داری کے حوالے سے تمام مسلمین کو نصیحت خطاب فرمایا۔

اس موقع پر شیخ عبد العظیم مدنی حفظہ اللہ نے مسلم لڑکیوں کی بے راہ روی کے اسباب کے عنوان پر انتہائی فاضلانہ خطاب کیا۔ اس کے بعد شہر و بیرون شہر سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی۔

مایہ ناز عالم دین شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ نے کا نفرنس کے مرکزی عنوان پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ الحمد للہ بیٹیوں کے تحفظ کی ذمہ داری کے حوالے سے تمام مسئولین کو جامع نصیحت کرتے ہوئے اس مسئلہ کو ایک مہم بنا لینے کی تاکید فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں جلسہ تہنیت اورتقریب رسم اجرا کا انعقاد

کانفرنس کی قرارداد شیخ ممتاز احمد سلفی کے ذریعہ پیش کی گئی۔ اخیر میں صدارتی خطاب میں صدر کا نفرنس نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کے انعقاد کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ بیٹی بچاؤ کی تحریک شروع کرنے اور اس مہم کو موجودہ حالات میں اپنا نصب العین بنا کر کام کرنے کی گزارش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.