ETV Bharat / state

کرناٹک: حادثاتی طور پر ایک سالہ بچہ باپ کی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک - Child Accidentally Crushed - CHILD ACCIDENTALLY CRUSHED

ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو شہر میں ایک دلخراش اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ڈیڑھ سال کا بچہ اپنے ہی والد کی گاڑی کے پہیوں کے نیچے کچل کر ہلاک ہوگیا۔ اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Child Accidentally Crushed
Child Accidentally Crushed
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 6:52 AM IST

بنگلورو (کرناٹک): بنگلورو شہر میں 21 اپریل کو دیر رات ایچ ایس آر لے آؤٹ پر والد کی کار حادثاتی طور پر بچے کے اوپر چڑھ گئی جس کے باعث بچے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی بچے کی شناخت شائزہ جنت کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کنبہ اپنے رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لئے چنناپٹنم گیا تھا اور رات تقریباً 11:30 بجے گھر واپس آیا۔ سب افراد گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد بچے کے والد نے گاڑی کو باقاعدہ جگہ پر پارک کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی دوران جب باپ نے گاڑی اسٹارٹ کی تو بچہ گاڑی کے قریب پہنچا اور دروازے کے پاس کھڑا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر سلیپر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 لوگوں کی موت

رات کی تاریکی میں باپ گاڑی کے دروازے کے قریب کھڑے بچے کو دیکھ نہیں سکا۔ جس کے نتیجے میں کار بچے کے اوپر چڑھ گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ یہ منظر سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ اس واقعہ کے سلسلے میں ایچ ایس آر ٹریفک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے تفتیش شروع کر دی۔ خوفناک حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.