ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: 10ویں اور 12ویں جماعت میں اردو پرچے کے لیے بونس نمبر دینے کا مطالبہ - Bonus Marks for Urdu Medium Student

Bonus Marks for Urdu Medium Students: سرونج ضلع کی تنظیم بزم ضیا نے حکومت مدھیہ پردیش سے مطالبہ کیا کہ مدھیہ پردیش 10ویں اور 12ویں جماعت اردو پرچے کے لیے بونس نمبر دیے جائیں۔

Madhya Pradesh 10th and 12th Class Urdu Paper Demand for Bonus Marks: Bazm e Zia

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 1:58 PM IST

اندور: ریاست مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ماشیم) سے سرونج ضلع کی تنظیم بزم ضیا نے مطالبہ کیا کہ دسویں اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے اردو میڈیم کے طلبا کو امتحانات میں بونس نمبر دیے جائیں۔ صوبہ میں مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ماشیم) نے 2023_24، کے دسویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات 6 فروری سے 5 مارچ کے درمیان منعقد کیے تھے۔ جس میں تقریباً 17 لاکھ طلبا نے شرکت کی۔ امسال اردو میڈیم کے طلبا کو جو ایگزام پیپر دیے گئے ان کے ٹرانسلیشن میں غلطیاں تھیں۔ جس کے لیے سماجی تنظیم بزم ضیا نے گورنر اور ماشیم کے عہدے داروں کو میمورنڈم بھیجا ہے۔ جس میں مطالبہ کیا ہے کہ اب اردو میڈیم کے طلبا کو امتحانات کے نتائج میں بونس نمبر دیے جائیں۔

تنظیم بزم ضیا نے حکومت مدھیہ پردیش سے مطالبہ کیا ہے کہ مدھیہ پردیش 10ویں اور 12ویں جماعت اردو پرچے کے بونس نمبر دیے جائیں

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب اس متعلق تنظیم بزم ضیا کے صدر فرمان ضیائی نے گورنر اور ماشیم کے نام ایک میمورنڈم بھیجا ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ اردو میڈیم کے دسویں اور بارھویں جماعت کے طلبا کو امتحانات میں جو پرچے دیے گئے تھے اس کے ٹرانسلیشن میں غلطیاں تھیں۔ جس کے چلتے سوالات کو سمجھنے میں بڑی دشواری پیدا ہوئی۔ لہٰذا اب ان پرچوں کی جانچ کرائی جائے اور ریزلٹ میں بونس نمبر دیے جائیں۔ بتادیں کہ 2023 اور 24 میں اسمبلی انتخابات تھے اور اب پارلیمانی انتخاب ہونا باقی ہیں۔ جس کے چلتے ماشیم نے امسال ہائر سیکنڈری امتحانات کو جلد منعقد کرائے تھے۔ وہیں کاپی جانچنے کا کام زور اور شور سے جاری ہے اور جلد ہی رزلٹ ڈکلیئر ہوگا۔ اس بات کا قوی امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.