ETV Bharat / state

ارجن سنگھ کا دوبارہ بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان - west bengal

Arjun Singh to Join BJP بیرکپو ر سے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے آج واضح کردیا ہے کہ وہ دوبارہ بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ آج رات دہلی جائیں گے اور جمعہ کو دوبارہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے اور اسی دن بنگال واپس آجائیں گے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی ۔

ارجن سنگھ کا دوبارہ بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 14, 2024, 7:54 PM IST

ارجن سنگھ کا دوبارہ بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان

شمالی24 پرگنہ:موجودہ رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے جمعرات کو یہ بھی کہا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کا ایک اور لیڈر بی جے پی میں شامل ہوگا۔ حالانکہ وہ کون ہے؟ ارجن نے اس سے متعلق کچھ بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پتہ چل جائے گا۔ میرے پاس اس بارے میں قطعی خبر ہے۔

ارجن سنگھ نے 10 مارچ کو بریگیڈ میں ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست کے اعلان کے بعد پارٹی کے تئیں اپنے غصے کا اظہار کیا تھا۔ بعد ازاں ان کے دفتر سے ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کی تصویریں ہٹا کر نریندر مودی کی تصویر لگا دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ارجن بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ لیکن ارجن نے کھل کر اس پر بات نہیں کی تھی ۔ ارجن نے ترنمول پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دن بریگیڈ ریلی کے اسٹیج پر تھا۔ تاہم مجھے یہ سننا پڑا کہ میں بی جے پی کا ایم پی ہوں۔ اس سے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اس پارٹی کا کیا حال ہے۔

ارجن کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں، ترنمول لیڈر ممتا بنرجی نے بدھ کو کہاکہ وہ اب بھی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ خیال رہے کہ ارجن 2019 میں ترنمول کا ٹکٹ نہیں ملنے کی وجہ سے بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ بیرک پور سے بڑی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔دوسال قبل وہ ترنمول کانگریس میں واپس آگئے۔تاہم پارلیمنٹ کے ریکارڈ پر اب بھی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کرنے کے بعد ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔ اتنے سارے دستاویزات، اتنے ثبوت ہونے کے باوجود انہوں نے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کو چار گھنٹے تک اپنی پارٹی کی سیاسی میٹنگ کے پلیٹ فارم پر بیٹھنے دیا۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کو دھچکا،رکن پارلیمان نے دیا استعفیٰ

خیال رہے کہ ترنمول نے پارتھا بھومک کو بیرک پور لوک سبھا حلقہ کا امیدواربنایا ہے۔ارجن سنگھ سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے انتخابی مہم کے آغاز کےلئے نیہاٹی کا انتخاب کیوں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ اس لیے ہے کہ بیرک پور سے ترنمول کے امیدوار نے اس نیہاٹی کے لوگوں پر ظلم کیا ہے۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس نے کیا تشدد کیا ہے۔ یہاں تک کہ باراما کے مندر میں جا کر ان مظلوموں کی آزادی کے لیے پوجا کروں گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.