ETV Bharat / state

احمدآباد میں برکاتی کوئز کونٹیسٹ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 2:14 PM IST

Islamic Quiz Competition in Ahmedabad: احمدآباد کے گلشن برکات ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے کتاب برکاتی کوئز کونٹیسٹ شائع کی گئی۔ اس کتاب میں موجود سوال جواب پر ایک امتحان رکھا گیا ہے جو اس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا، اسے اس ٹرسٹ کی جانب سے عمرے پر بھیجا جائے گا۔

احمدآباد میں برکاتی کوئز کونٹیسٹ انعقاد
احمدآباد میں برکاتی کوئز کونٹیسٹ انعقاد
احمدآباد میں برکاتی کوئز کونٹیسٹ کا انعقاد

احمدآباد: گلشن برکات ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے مدرسہ کے امام مولانا احمد رضا نے کہا کہ گلشن برکات ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ احمد آباد کے دانی لمڑا میں واقع ہے۔ اس ٹرسٹ کی جانب سے برکاتی کویز کانٹیکٹ پر مبنی ایک کتاب شائع کی گئی۔ اس سلسلے کتاب میں موجود سوالات پر ایک امتحان منعقد کیا گیا۔ اس میں طلبا نے اس کتاب میں موجود 117 سوالات و جوابات کو دھیان سے پڑھ کر اس میں سے سوالوں کا جواب امتحان میں لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ: یکساں سول کوڈ پر ماہرین کی کمیٹی نے مسودہ وزیراعلیٰ کے سپرد کیا

انہوں نے کہاکہ اس امتحان کا مقصد دین و سنت کو فروغ دینا ہے، تعلیمات قران عام کرنا ہے، لوگوں تک دین کو پہنچانا اور بچوں میں دینی شعور بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم بچوں و طلبہ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم جس رب کی عبادت کرتے ہیں، جس دین کو مانتے ہیں اس کا مقام کیا ہے۔ اسی لیے ہم نے برکاتی کوئز کانٹیسٹ نام کی یہ کتاب شائع کی ہے۔ اس میں موجود 117 سوال پر ہی سارے بچوں نے امتحانات دیے۔ سب سے پہلا ٹاپک ہے ایمانیات، اس کے بعد عبادات، اس کے بعد ہے متفرقات، اس کے بعد سیرت رسول ہے۔ اس مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے والے کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.