ETV Bharat / state

باغپت نریش چکن کارنر پر تھوک کر روٹی بنانے کے الزام میں ملازم گرفتار، دیکھیں ویڈیو - Spitting Case - SPITTING CASE

باغپت کے وائرل ایک ویڈیو کی بنیاد پر ایک ہوٹل میں کارکن کو تھوک کر روٹیاں بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جانیے پورا واقعہ کیا ہے...

Baghpat Naresh Chicken Corner worker making tandoor roti by spitting Accused arrested see Video
باغپت نریش چکن کارنر پر تھوک کر تندور روٹی بنانے والا کارکن گرفتار، دیکھیں ویڈیو (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 2:35 PM IST

باغپت (اترپردیش): ٹٹیری قصبے کے ایک ہوٹل کے ملازم کو تھوک کر تندور روٹیاں پکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دراصل ایک نوجوان نے ہوٹل کے ملازم کا روٹی بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ ملازم تھوک کر روٹیاں پکا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کے مطالبات اٹھنے لگے۔ حالانکہ ویڈیو کافی دور سے بنایا گیا ہے اور اس سے یہ واضح نہیں ہو رہا ہے کہ ملزم تھوک رہا ہے یا کچھ اور کر رہا ہے۔

پولیس نے بدھ کو ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ نریش چکن کارنر باغپت کے ٹٹیری قصبے میں واقع ہے۔ ویڈیو بنانے والے نوجوان کا دعویٰ ہے کہ وہ کھانے کے لیے گاڑی سے اس ہوٹل پر پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Bajrang Dal Threatened Shopkeeper دہلی میں بجرنگ دل کارکنوں کی غنڈہ گردی، دکاندار کو دی دھمکی

جب وہ گاڑی پارک کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو اس کی نظر ہوٹل میں تندور پکانے والے شخص پر پڑی۔ ویڈیو بنانے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ ہوٹل ملازم تندور روٹیاں پکانے سے پہلے ان پر تھوک رہا تھا۔ اس نے گاڑی کے اندر سے اس کا ویڈیو بنا لیا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کے مطالبات اٹھنے لگے۔ ایک سادھوی نے بھی اس معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متنازع تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے 'جہادیوں' کا بھی سامنا کرنا چاہیے۔

اس معاملے میں سی او باغپت ہریش کمار بھدوریا نے کہا کہ یہ ویڈیو بدھ کو سامنے آیا تھا۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم ہوٹل کے ملازم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.