ETV Bharat / state

اے ائی ایم ائی ایم کے اورنگ آباد ضلع صدر نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا - AIMIM Aurangabad president resigned

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 4:12 PM IST

AIMIM Aurangabad president resigned مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر سمیر ساجد بلڈر نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

اے ائی ایم ائی ایم کے اورنگ آباد ضلع صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اے ائی ایم ائی ایم کے اورنگ آباد ضلع صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا (ETV Bharat)

اورنگ آباد : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و سابق رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل کو پیش کردہ استعفیٰ مکتوب میں اورنگ آباد ضلع کے صدر سمیر ساجد بلڈر نے کہا کہ 2024 پارلیمانی انتخابات میں اورنگ آباد پارلیمانی نشست سے مجلسی امیدوار کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی اصل وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر اورنگ آباد اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتر نے اور انتخابی تیاریوں کیلئے میں اپنے ضلع صدر عہدہ سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔Body:مجلس تحاد المسلمین کے اورنگ آباد ضلع کے شہر صدر سمیر ساجد بلڈر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان بڈی لین میں واقع دار السلام کے دفتر میں منعقدہ پریس کا نفرنس کے دوران کیا۔

اے ائی ایم ائی ایم کے اورنگ آباد ضلع صدر نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا (ETV Bharat)

لوک سبھا انتخابات کے بعد جو نتائج آئے ہیں، ان میں ایم آئی ایم کے ذمہ داروں کی کچھ خامیاں کے ذمہ داروں کی کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں، اور پارٹی کے ہر رکن نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ کچھ غلطیاں ہوئیں ہیں، جنہیں سدھارنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب دیکھا جا رہا ہے کہ اورنگ آباد کے جتنے بھی امیدوار اپنے دعویداری کی کوشش میں ہیں، وہ اپنے اپنے حلقے میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اسدالدین اویسی کیسے اور کہاں سے ٹکٹ دیتے ہیں، اس وقت کا انتظار امیدواروں کے ساتھ اورنگ آباد کے شہریوں کو بھی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی اور ریاستی صدر امتیاز جلیل کو بھیجے گئے استعفیٰ خط میں ذکر کیا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں، اور انتخابی تیاریوں کے لیے ذمہ داریوں سے آزاد ہونا چاہتے ہیں۔ میلسمیر ساجد بلڈر نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی کے مخلص کارکن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے پارٹی سے درخواست کی ہے کہ انہیں اسمبلی انتخابات میں امیدوار بننے اور عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پارٹی ان کا استعفیٰ قبول کرے گی یا نہیں۔ انہوں نے استعفیٰ خط میں ذکر نہیں کیا کہ وہ اورنگ آباد کے وسطی حلقے سے امیدوار بننا چاہتے ہیں یا اورنگ آباد کے مشرقی حلقے سے اٹھی۔ سمیر ساجد نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ اورنگ آباد کے تمام حلقوں سے کوئی بھی ایم آئی ایم کا کارکن ٹکٹ کے لیے دعویداری کر سکتا ہے، چاہے وہ امتیاز جلیل ہوں، ناصر صدیقی ہوں یا عبدالغفار ۔ انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایم آئی ایم کے سپریمو اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی 13 اور 14 جولائی کو اورنگ آباد شہر کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کے دورے سے دو دن قبل سمیر کا استعفیٰ بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ایم آئی ایم کے اندر اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست میں مزید نام بھی شامل ہیں۔ ہر ذمہ دار یہی کہتا ہے کہ صدر صاحب جو کہیں گے، ہم ان کی بات پر لبیک کہیں گے، لیکن ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی میں بغاوت کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.