ETV Bharat / state

گاوں اور دیہاتوں میں چلانے کےلئے بس خریداری میں حکومت کی جانب سے مدد - Govt assistance in purchase of bus

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 12:34 PM IST

بہار حکومت گاوں دیہات کے نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے بس مالک بنارہی ہے۔ گاوں سے بسوں کو چلانے کے لیے اگر کوئی بس خریدتا ہے تو اس کو 50 فیصد تک سبسڈی بھی ملے گی۔ مالی سال 2024 کے لیے 1 اگست 2024 سے فارم بھرے جائیں گے۔ خواہشمندوں کے لیے یہ سنہرا موقع ہے کہ وہ اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور خود کا روزگار کریں۔

گاوں اور دیہاتوں میں چلانے کےلئے بس خریداری میں حکومت کی جانب سے مدد
گاوں اور دیہاتوں میں چلانے کےلئے بس خریداری میں حکومت کی جانب سے مدد (ETV Bharat)

گیا: ضلع گیا کے سبھی 24 بلاکوں کی پنچایتوں سے ضلع ہیڈ کوارٹر کے درمیان لوگوں کے آمد و رفت کے لیے بسوں کی سہولت ملے گی۔ اسکے لیے ' وزیراعلی بلاک ٹرانسپورٹ منصوبہ' کے تحت بس خریدنے پر حکومت زور دے رہی ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے سے بس خریدنے والے مالکوں کو پانچ لاکھ روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی۔ وزیر اعلی بلاک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت بس کی خریداری کے لیے 1 اگست سے 25 اگست تک بلاکوں میں درخواست لی جائے گی۔ 18 سال سے اوپر کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے لیے ٹرانسپورٹ منصوبے کا فائدہ اٹھانے کا مشورہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی بلاک ٹرانسپورٹ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ڈی ٹی او راجیش کمار اور ایم وی آئی سنیل کمار سنگھ کی قیادت میں ضلع کے مختلف علاقوں میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن کی ہدایت پر ہر دن مختلف علاقوں میں' بیداری مہم' چلا کر لوگوں کو وزیر اعلی بلاک ٹرانسپورٹ منصوبے کے بارے میں جانکاری دی جا رہی ہے۔ ڈی ٹی او گیا کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ ستمبر مہینے تک بس خریداری کی کاروائی پوری کر لی جائے گی۔ سبسڈی در پر بس خرید کے لیے وزیر اعلی بلاک ٹرانسپورٹ منصوبے میں بس کو اہل مانا گیا ہے لیکن اگر کوئی منی بس کا درخواست دیتا ہے اس کو ترجیح دی جائے گی۔

ڈی ٹی او راجیش کمار نے کہا کہ خاص کر بے روزگار نوجوان خود کو روزگار سے جوڑنے کے لیے درخواست جمع کر ٹرانسپورٹ منصوبے کا فائدہ اٹھائیں، انکے لیے یہ سنہرا موقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹرانسپورٹ دفتر کے ذریعے سے ضلع میں وزیراعلی بلاک ٹرانسپورٹ منصوبہ سے ہر بلاک اور پنچایتوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ ان لوگوں کو جوڑنے کے لیے محکمہ کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہےجو بے روزگار ہیں، ایک بس خرید کے بعد پانچ لاکھ روپے تک کی سبسڈی ایک ہفتے کے اندر اس کی رقم دی جائے گی۔ بس کی خریداری کے لیے درخواست گزاروں کی عمر کی حد کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔

ساتھ ہی درخواست گزار کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔ ساتھ ہی درخواست گزار کو سرکاری سروس میں نہیں ہونا چاہیے۔ جس بلاک کے لیے درخواست کرنا ہے اس بلاک کا باشندہ ہونا ضروری ہے۔ وزیر اعلی بلاک ٹرانسپورٹ منصوبے کا اہم مقصد دیہی علاقوں اور بلاکوں سے ضلع ہیڈ کوارٹر تک عام لوگوں کے سفر کو آرام دہ اور آسان بنانا ہے۔ ڈی ٹی او راجیش کمار نے کہا کہ حکومت کے ذریعے ضلع کے بے روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کا ایک اہم مقصد ہے۔ اس منصوبے سے بے روزگار لڑکے اور لڑکیوں کو فائدہ ہوگا بس خرید کر وہ بلاک سے لے کر ضلع ہیڈ کوارٹر تک چلا سکتے ہیں اور اس سے ان کی آمدنی بڑھے گی۔ اس کے لیے محکمہ کی ویب سائٹ' https://transport.bih.nic.in/ پر درخواست دینی ہے

یہ دینے ہوں گے کاغذات
درخواست دہندہ کا ریاست بہار کا دیہی رہائشی ہونا ضروری ہے، آدھار کارڈ، پتہ ثبوت، ذاتی سرٹیفیکٹ، آمدنی سرٹیفیکٹ، عمر سرٹیفیکٹ، تعلیمی سرٹیفیکٹ، ، موبائل نمبر، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ سائز تصویر دینی لازمی ہے۔ اسکے علاوہ جو فارم میں کاغذات یا جانکاری مانگی جائے اسکی پوری تفصیل دیں۔

ضلع کے اقلیتی نوجوان اٹھائیں فائدہ
سماجی رکن فیاض خان نے اقلیتی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں۔ اس میں کسی ایک ذات برادری کی قید نہیں ہے۔ بے روزگار مسلم جوان فارم بھریں، خاص کر وہ مسلم نوجوان جو باہر دوسری ریاستوں میں ڈرائیوری کرتے ہیں وہ اس اسکیم کے لیے فارم بھریں، اگر سلیکشن ہوتا ہے اور وہ چھوٹی بس بھی خریدتے توہیں انکو بڑا فائدہ ہوگا۔ وہ گھر بیٹھے اچھی آمدنی کرسکتے ہیں۔ چونکہ سرکاری اسکیم کے تحت آپ فائدہ اٹھارہے ہیں تو آپکو پرمیٹ اور دیگر کاموں کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.