ETV Bharat / state

آسام گنا پریشد کے ہاتھوں بدر الدین اجمل کو شکست ہوگی

General elections 2024 آسام کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں آسام گنا پریشد کا امیدوار بدر الدین اجمل کو ان کے گڑھ میں شکست دے گا۔ لوک سبھا انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

Asom Gana Parishad
Asom Gana Parishad
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 11:35 AM IST

گوہاٹی: آسام کے وزیر صحت کیشب مہانتا نے کہا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں آسام گنا پریشد (اے جی پی) آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ بدرالدین اجمل کو ان کے گڑھ میں زبردست چیلنج دے کر شکست دے گا، اور بی جے پی کا حلیف انتخابات میں کامیاب ہوجائے گا۔ بدرالدین اجمل 2009 سے اقلیتی اکثریتی نشست دھوبری لوک سبھا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اے جی پی کے کارگزار صدر و ریاستی وزیر مہانتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فائدہ مند اسکیموں نے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگوں کا تصور بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’موجودہ صورتحال کے مطابق اے جی پی دھوبری میں اے آئی یو ڈی ایف سے زیادہ مضبوط ہے۔ ہمیں یہاں بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہے"۔

اگرچہ اے جی پی کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن زبید اسلام کے لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ بی جے پی نے آسام کی 14 لوک سبھا سیٹوں میں سے 11 پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے یی نے اپنے اتحادیوں کے لیے تین نشستیں چھوڑی ہیں، جن میں اے جی پی اور یونائیٹڈ پیپلز پارٹی لبرل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یو پی پی ایل بوڈولینڈ کے علاقے سے الیکشن لڑنے والی ہے جبکہ اے جی پی دھوبری اور بارپیٹا لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے عام انتخابات 2024 کے لئے پہلی فہرست جاری کردی ہے جس میں 195 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.