ETV Bharat / state

الیکٹرول بانڈ سے صنعت کاروں اور چنندہ سیاسی پارٹیوں کو فائدہ: اویسی - Lok Sabha Election2024 - LOK SABHA ELECTION2024

Election Campaign In Aurangabad اورنگ آباد میں انتخابی تشہیری مہم کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے الیکٹورل بانڈ کو لے کر بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی پر جم کر تنقید کی ۔ساتھ انہوں نے شیو سینا اور کانگریس کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

اسد الدین اویسی نے الیکٹورل بانڈ  کولے کر وزیراعظم پرتبقید کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 11:49 AM IST

اسد الدین اویسی نے الیکٹورل بانڈ کولے کر وزیراعظم پرتنقید کی

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے رکن پارلیمان اور امیدوار امتیاز جلیل کی حمایت میں تشہیر مہم چلائی۔اویسی ان دنوں اورنگ آباد کے تین روہ دورے پر ہیں ۔

اورنگ آباد میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسدالدین اویسی نے کہاکہ ملک بھر کے سیاسی حلقوں میں الیکٹورل بانڈ موضوع بحث ہے۔ آج ہماری جمہوریت بڑے کاروباریوں کے ہاتھ میں آگئی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑی کمپنیوں کے مالکان سے 6000 کروڑ روپے کے الیکٹورل بانڈ عطیہ کے طور پر حاصل کیا۔اس سے صرف اور صرف صنعت کارووں کو ہی فائدہ ہوگا عام آدمی کو نہیں۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ انہوں نے ایک بھی روپیہ الیکٹورل بانڈ سے نہیں حاصل کیا ہے، لیکن ملک کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے الیکٹورل بانڈ کے نام پر کروڑوں روپئے عطیہ میں لیا ہے۔ اسی لیے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ایک ہی ہمام میں سب ننگے ہیں۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی اور شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ جب یو اے پی اے، سی اے اے، تین طلاق قانون پر ایوانوں میں بات کی جا رہی تھی تو اس وقت ادھو ٹھاکرے کی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی سی اے اے کے ذریعہ اقلیتوں کو ہراساں کرنا چاہتی ہے: اویسی - Owaisi on CAA

اویسی نے کہا کہ اگر ملک میں سی اے اے قانون لاگو ہوتا ہے تو اقلیتوں کے ساتھ ساتھ دلتوں، قبائلیوں اور دیگر ذاتوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔عام لوگوں کو اس قانون سے نقصان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.