ETV Bharat / state

ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی کی امبیڈکر جنتی پروگرام میں شرکت - Asaduddin Owaisi In Aurangabad - ASADUDDIN OWAISI IN AURANGABAD

Ambedkar Jayanti Programme In Aurangabad اورنگ آباد میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی نے شرکت کی۔رکن پارلیمان اسد الدین اویسی اورنگ آباد کے تین دنوں کے دورے پر ہیں

ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی کی امبیڈکر جنتی پروگرام میں شرکت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 9:19 PM IST

ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی کی امبیڈکر جنتی پروگرام میں شرکت

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا 133 واں جنم دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، امبیڈکر جینتی کے موقع پر اسد الدین اویسی بھی دیر رات اورنگ آباد کے پیٹھن گیٹ علاقے میں ایم پی امتیاز جلیل کے ساتھ پہنچے جہاں مجلس اتحاد المسلمین کے کارکن ارون بورڈے نے دونوں ہی لیڈران کا شاندار استقبال کیا۔

اسدالدین اویسی کے اسٹیج پر آتے ہی آتش بازی کی گئی۔ اسدالدین اویسی کی جانب سے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے گئے۔ اس دوران امبیڈکر برادری کے ساتھ ساتھ مسلم نوجوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

واضح ہے کہ 14 اپریل کی صبح سے ہی ہزاروں لوگوں نے شہر کے بھڈکل گیٹ علاقے میں واقع ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دیر شام شہر کے کرانتی چوک علاقے سے لیکر سٹی چوک تک کئی ساری ریلیاں نکالی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکری کمیونٹی کے بہت سے لوگوں نے ڈی جے کی دھنوں پر رقص کیا۔اپنی گاڑیوں پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی بڑی بڑی تصویریں بھی لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسد الدین اویسی کی اورنگ آباد میں علماء کرام اور دانشوروں سے ملاقات - Lok Sabha Election 2024

اس دوران کچھ مسلمان لوگوں نے ارون بونڈے کے اسٹیج پر پہنچ کر ان کے ساتھ فوٹو کھنچوائی اور فلسطین کا پرچم بھی لہرایا۔ واضح ہے کہ پارلمانی انتخابات عنقریب ہونے والے ہیں، اور سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے تشہیر میں مصروف ہے، اسد الدین اویسی اپنے اورنگ آباد کے تین دن کے دورے پر ہے، وہ اپنے کارپوریٹرس، علمائے کرام اور ویجا پور علاقے میں شام پانچ بجے ایک ریلی نکالیں گے، اور ایک جلسہ عام بھی اورنگ آباد ضلعے کے کنڑ تحصیل میں ہوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.