ETV Bharat / state

مرادآباد میں معذور اور بزرگ ووٹرز کے لیے ویل چیئر کا انتظام - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Wheelchair For Physically Handicapped Votersعام انتخابات 2024 میں معذور اور بزرگ ووٹرز کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ویل چیئر کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایک کارکن کو اس ویل چیئر پر بٹھا کر ایسے معذور اور بزرگ لوگوں کو پولنگ بوتھ تک لے جانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

مرادآباد میں معذور اور بزرگ ووٹرز کے لیے ویل چیئر کا انتظام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 11:39 AM IST

مرادآباد میں معذور اور بزرگ ووٹرز کے لیے ویل چیئر کا انتظام

مرادآباد:لوک سبھا کے عام انتخابات میں معذور، بیمار اور بزرگ ووٹروں کے لیے پولنگ اسٹیشن پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو وہیل چیئرز پر بزرگ اور معذور افراد کو پولنگ بوتھ تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات پر بیمار، بزرگ اور معذور ووٹرز کے لیے وہیل چیئرز کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ انہیں ووٹنگ کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بھی دیگر ووٹرز کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کر سکیں۔محکمہ صحت کے ملازم شیوکمار نے بتایا کہ وہیل چیئر پر معمر افراد اور معذور افراد کو پولنگ اسٹیشن تک لے جانے کے لیے اُنکی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر نے بی جے پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا - پروفیسر علی محمد نقوی

اس کے علاوہ ایک اور شخص پرمود کمار نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے بیمار اور معذور افراد کی خدمات کے لیے ان کی ڈیوٹی پولنگ اسٹیشن پر لگائی گئی ہے اور وہ بیمار اور معذور لوگوں کو ویل چیئر سے بیٹھا کر ووٹنگ کرانے لے جاتے ہیں اور ان کو واپس چھوڑ دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس عمل سے ان کو خوشی حاصل ہوتی ہے اور ان کو دعائیں بھی ملتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.