گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے احاطہ میں ماہ رمضان کے موقعے زائرین اور ہاسٹلوں میں مقیم طلبا کے لیے گزشتہ سولہ برسوں سے سحری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ زائرين اور طلبا کے لیے ایک ماہ تک درگاہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی کی زیر سرپرستی میں اور مرحوم زین الدین شیرنی فروش کے فرزند بابا سیٹھ کی نگرانی میں روضہ مارکیٹ نوجوانوں کے ایک گروپ کی جانب سے سحری کا اہتمام کیا جا تا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اجمیر میں روزہ داروں کو سحری کے وقت نیند سے بیدار کرنے کی قدیم روایت - Ramadan 2024
اس موقعے پر روضہ مارکیٹ گروپ کے ذمہ دار محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 16 برسوں سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر سحری کا مسلسل اہتمام کیا جا تا ہے تاکہ یہاں پر آنے والے زائرین اور ہاسٹلوں میں مقیم طلبہ کو سحری میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہاں رمضان المبارک میں ایک ماہ تک روزانہ الگ الگ پکوان کیے جاتے ہیں۔ روزانہ یہاں پر تین سو سے لیکر چارسو تک افراد کے سحری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ روانہ رات کے تین بجے سے ہی سحری کے لیے دسترخوان بچھا یا جاتا ہے۔ اس کام کے لیے یہاں کے نوجوان بڑے جوش وخروش کے ساتھ اپنی خدمات کو انجام دیتے ہیں۔