گیا: بہار کے ضلع گیا میں فوج کا تربیتی ہیلی کاپٹر ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جب یہ مائیکرو لائٹ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تو وہاں لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ یہ خوش قسمتی تھی کہ مائیکرو لائٹ طیارے میں موجود پائلٹ اور خاتون آرمی آفیسر کو مقامی لوگوں نے بحفاظت بچا لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آفیسر ٹریننگ اکیڈمی کے عہدیداروں کی ایک ٹیم پہنچی اور دونوں زخمی پائلٹ کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ فوج کا یہ طیارہ انجن فیل ہو جانے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔ یہ حادثہ ٹریننگ کے دوران پنکھے میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ اس تربیتی ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے جن کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت طیارہ 400 فٹ کی بلندی پر تھا کہ اسی دوران اچانک پنکھے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد طیارہ میدان میں گر گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ گیا آفیسر ٹریننگ اکیڈمی میں فوجیوں کو طیارے کے ذریعے ٹریننگ دی جاتی ہے۔ یہ طیارہ 400 فٹ کی بلندی تک پرواز کرتا ہے۔ منگل کو بھی اس طیارے کے ساتھ ایسی ٹریننگ ہو رہی تھی۔ اس میں ایک خاتون پائلٹ اور دوسرا پولیس پائلٹ تھا۔
فوج کا طیارہ میدان میں گرنے کے بعد ایک زوردار آواز آئی، جس کے بعد گاؤں والوں کی توجہ اس طرف گئی اور لوگوں کی بڑی بھیڑ وہاں جمع ہوگئی اور زخمی پائلٹوں کو وہاں سے محفوظ نکالا اور اس کی اطلاع او ٹی اے حکام کو دی۔ اس کے بعد او ٹی اے حکام کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی پائلٹس کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
اونچائی سے گرنے کے بعد طیارے کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ مقامی لوگوں نے اس کی ویڈیو بھی بنایا ہے۔ او ٹی اے سے وابستہ ایک اہلکار کے مطابق طیارے کے پنکھے میں تکنیکی خرابی ہو گئی تھی جس کے بعد طیارہ میدان میں گر گیا۔ قابل ذکر ہے کہ 2022 میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: