ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تعلق سے جماعت اسلامی ہند گجرات کی اپیل - Lok Sabha Elections in Gujarat - LOK SABHA ELECTIONS IN GUJARAT

Jamaat e Islami Hind About Elections 2024: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے 7مئی کو گجرات میں ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ اس مناسبت سے جماعت اسلامی ہند گجرات نے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

21376061
21376061 (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 4:10 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تعلق سے جماعت اسلامی ہند گجرات کی اپیل (ETV Bharat Urdu)

احمدآباد: جماعت اسلامی ہند گجرات نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تعلق سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کریں۔ جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر سلیم پٹی والا نے لوک سبھا انتخابات کے تعلق سے کہا کہ یہ لوک سبھا الیکشن 2024 بہت اہم ہے۔ اس میں یہی سرکار آئے یا کوئی دوسری سرکار آئے اس سے کوئی زیادہ فرق مسلمانوں کو نہیں پڑنے والا ہے۔ اس لیے مسلمانوں کو بہت زیادہ گھبرانے کی یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کہ اگر یہی حکومت واپس آگئی تو کیا ہوگا کیونکہ مسلمان اپنے تمام کاموں کا ذمہ دار خود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ دستور کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ ملک سے محبت کرنے والے ہیں وہ تمام لوگ چاہتے ہیں کہ ایسی حکومت اقتدار میں آئے جو ملک سے اور عوام سے محبت کرنے والی حکومت ہو۔ نفرت کے نظام کو ختم کرنے والی حکومت ہے تو محبت کی فضا کو عام کرنے والی ہو۔ اس لیے امن پسند شہری اور مسلمان یہ چاہ رہے ہیں کہ تبدیلی آئے اور برسوں جو نفرت کا ماحول بنا ہوا ہے وہ ختم ہو اور اب حالات اور امید نظر آرہی ہے کہ یہ ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اب کی ہم کو ووٹ ڈالنا ہے تو اپنے آئین کو بچانے کے لیے ووٹ ڈالنا ہے اور اپنے ہندوستان کو بچانے کے لیے ووٹ ڈالنا ہے کیونکہ سب سے بڑا خطرہ ہندوستان اور آئین پر آ رہا ہے۔ اس کے لیے ہمیں کوشش کرنا ہے کہ ملک کا ہر شہری ووٹ کا استعمال ضرور کرے اور 100 فیصد لوگ ووٹ ڈالیں۔ میں مسلمانوں کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ان کی دینی ذمہ داری بھی ہے کہ ووٹ ڈالیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ یہ حکومت نہ آئے۔

لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔ جو لوگ ملک کے خیر خواہ ہیں دستور کو بچانا چاہتے ہیں۔ لوگ اسے ووٹ دیں۔ ایسے ہی ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں اور اس بار پورے انصاف، حکمت اور سمجھداری کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔ ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم کس کو ووٹ دیں اور کس طرح کے لوگوں کو اقتدار میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ کیوں ہے خاص - Gandhinagar Lok Sabha Seat
گجرات میں کانگریس 25 سیٹوں میں سے 15 سیٹیں ضرور جیتیں گی، پون کھیڑا - PAWAN KHERA On Modi
تیسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل گجرات میں امیدواروں کی اے ڈی آر رپورٹ میں سنسنی خیز خلاصہ - Lok Sabha Election

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.