ETV Bharat / state

گجرات میں نشہ مکت ابھیان کی شروعات - anti drug campaign

Awareness Programme دھارمک سہارد منچ ویسن مکتی منچ کی جانب سے گجرات میں نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کے مقصد سے نشہ مکت ابھیان کا آغاز کیا گیا۔نشہ مکت بیداری پروگرام میں مختلف مذاہب کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔

گجرات میں نشہ مکت ابھیان کی شروعات
گجرات میں نشہ مکت ابھیان کی شروعات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 6:34 PM IST

گجرات میں نشہ مکت ابھیان کی شروعات

احمدآباد: گجرات کے احمدآباد میں منعقدہ نشہ مکت بیداری مہم میں شرکت کرنے والے جماعت اسلامی ہند (گجرات)کے صدر ڈاکٹر سلیم پٹی والا نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق منشیات کے استعمال کے معاملے میں گجرات ملک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ والدین اس وقت تک نہیں جانتے جب تک کہ بچے نشے کی لت کے ساتھ ایم ڈی ڈرگ تک نہ پہنچ جائے۔ جماعت اسلامی ہند اور دھارمک سوہارد منچ نے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے نجات دلانے کے لئے نشہ مکتی ابھیان کی شروعات کی ہے۔

گجرات کے سابق چیف سکریٹری پی کے لہری نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سبھوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ منشیات کے کنٹینرز کی سب سے زیادہ تعداد گجرات کی بندرگاہ سے پکڑی جاتی ہے۔یہاں سے ہی سپلائی کی جاتی ہے۔ اگر ہم 2026 تک اس لعنت کو روک سکتے ہیں تو ریاست کی ترقی 12 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل فیضان آرگنائزیشن کی 500 جوڑوں کی اجتماعی شادی میں شرکت کریں گے

دہلی سے آئے جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری شفیع مدنی نے کہا کہ ہم صرف ہفتہ منانے سے مطمئن نہیں ہیں بلکہ پورے گجرات کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مقصد ہے۔ شراب، چرس، منشیات اور دیگر نشہ آور اشیا ریاست کی فلاح و بہبود میں رکاوٹ ہیں۔ اسی طرح فحاشی کی لت نے نوجوانوں کو برباد کر دیا ہے۔ جب تک ہم ان برائیوں کو معاشرے سے ختم نہیں کر یں گے، ریاست کی ترقی مکمل نہیں ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.