ETV Bharat / state

بیدر: سید برہان الدین خلیل کے سالانہ عرس کا پانچ فروری سے آغاز - برہان الدین خلیل کا سالانہ عرس

درگاہ حضرت سید برہان الدین خلیل الله حسینی ولی کرمانی بت شکن کا 585واں سالانہ عرس اور 'جلسہ عظمت اولیاء' پانچ فروری سے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

سید برہان الدین خلیل کا سالانہ عرس منعقد ہوگا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 1:51 PM IST

بیدر: حضرت سید شاہ نعمت الله حسینی ولی کرمانی سرکار فیض آثار حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ حسینی کرمانی بت شکن کا سالانہ عرس شریف بتاریخ 24 رجب المرجب 1445ھ بمطابق 5 فروری 2024ء درگاہ حضرت سید برہان الدین خلیل الله حسینی ولی کرمانی بت شکن کا 585واں سالانہ عرس پاک منعقد ہوگا۔ بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک از تخت کرمان واقع منیار تعلیم تا درگاہ چوکھنڈی بعد نماز مغرب رسم صندل مالی بدست حضرت سجاد نشین صاحب قبلہ انجام دیں گے۔ بعد از سلام و فاتحه ہوگی، بضمن عرس شریف۔ بعد نماز ظہر جلسہ عظمت اولیاء درگاہ چوکھنڈی اشٹور میں منعقد ہوگا۔

'جلسہ عظمت اولیاء' کی نگرانی حضرت مولانا سید شاہ اولیا حسینی کرمانی نعمت اللہ المعروف طاہر پاشاہ صاحب قبله، سجاده نشین متولی درگاه چوکھنڈی و دهلیز فرمائیں گے۔ اس جلسہ کی صدارت نجم المشائخ حضرت مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی صاحب قبلہ سجادہ نشین ومتولی آستان قدس رضویه مغلپوره، حیدرآباد فرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شریعت میں بغیر محرم کے سفر حج اور عمرہ کی اجازت نہیں: مفتی غلام یزدانی

اس جلسہ کو شعله بیان فاضل نوجوان حضرت علامہ مولانا شاہ احمد محمد علی منہاج رضوی قادری چشتی جلسہ عظمت اولیاء سے خطاب فرمائیں گے۔ جلسہ کا آغاز قرآت کلام پاک سید محب اللہ حسینی کرمانی المعروف زید پاشاہ سے ہوگا۔ نعت شریف محمد عبدالرزاق قادری سنانے کا شرف حاصل کریں گے۔ بعد ازاں سید محب الله حسینی کرمانی المعروف زید پاشاہ نامزد سجاده نشین ومتولی سجاده نشین صاحب قبله نے عرس کے تمام تقریبات میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.