ETV Bharat / state

حضرت قطب ربانی کا سالانہ عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا - Annual URS In Gaya - ANNUAL URS IN GAYA

URS Of Hazrat Qutab Rabbani In Gaya: حضرت سید شاہ قطب ربانی علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس شروع ہوگیا ہے۔ عرس کے موقعے پر جلسے اور محفل سماں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ حسب روایت خانقاہی قوالی کے لیے اتر پردیش سے قوالوں کی آمد ہوئی ہے جب کہ جلسے میں نامور علماء اور شعرا کی شرکت ہوئی۔ قطب ربانی علیہ الرحمہ کا آستانہ گیا کے بیتھو شریف میں واقع ہے۔

حضرت قطب ربانی کا سالانہ عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 4:02 PM IST

حضرت قطب ربانی کا سالانہ عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا سے متصل گیا پٹنہ روڈ پر واقع بیتھو شریف میں حضرت سید شاہ غلام قطب ربانی علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ عرس کے موقعے پر ضلع کے گردو نواح کے علاوہ دوسری ریاستوں سے مریدن اور عقیدت مندوں نے حاضری دی۔ عرس میں سیاسی وسماجی رہنماوں کے ساتھ ساتھ دانشور بھی موجودگی تھے۔ بالخصوص عرس کے موقع پر مقامی رکن اسمبلی و محکمہ کوآپریٹیو کے سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر سریندر یادو نے پہنچ کر مزار پر چادر پوشی کی اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

خانقاہ کے سجادہ نشیں پیر طریقت حضرت سید شاہ خالد قادری اشرفی کی سرپرستی میں عرس کی تمام تقریبات انجام پائی، پیر طریقت حضرت سید شاہ خالد قادری اشرفی نے بتایا کہ کل بعد نماز فجر قرآن خوانی سے عرس کا آغاز ہوا تھا۔ یہ سلسلہ عصر کی نماز تک جاری رہا، افطار کے بعد میلادلنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ اس کے بعد آستانہ میں واقع بزرگوں کی مزار پاک پر چادر چڑھائی گئی۔ فاتحہ خانی کے لیے عقیدت مندوں کا جلوس نکلا جو مزار مقدس پر پہنچا۔یہاں چادر پوشی اور فاتحہ خوانی ہوئی۔

اس موقعے پر ہوئی محفل سماں میں دیوہ شریف اترپردیش سے آئے خانقاہی قوالوں کی پیشکش ہوئی۔ اس سے قبل خانقاہ کی جانب سے سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر سریندر پرساد یادو کا پگڑی باندھ کر استقبال کیا گیا۔اس موقع پر محفل میلادالنبی میں معروف خطیب حضرت مولانا سید عفان جامی ناظم اعلی جامعہ برکات منصور پیر منصور نے عظمت اولیاء کے عنوان پر پر مغز خطاب فرماتے ہوئے کہاکہ بزرگوں سے عقیدت ہوگی تو آپ سے اچھے کام زیادہ ہوں گے۔ ان بزرگوں کے آستانے سے ہمیں انسانیت ہمددری اخلاق محبت بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے۔ان کی حیات وخدمات سے جینے کا سلیقہ اور اچھے اعمال کرنے کا طور طریقہ ملتا ہے لیکن شرط ہے کہ پوری عقیدت ہو تبھی آپ برائیوں سے دور ہوں گے۔صوم وصلاة کے پابند ہوںگے۔ علماء سے قربت ہو اور برائیوں کو ترک کرنا ہوگا۔

اس موقعے پر حضرت قاری عارف امام نے بھی پر مغز خطاب کیا اور خاص کر اُنہوں نے بزرگوں کی روایت اور قول نقل کیا۔انہوں نے کہا کہ بزرگوں سے عقیدت آپ کو نیکی کی طرف لے جاتا ہے۔ آپ کا دل اور جسم دونوں پاک ہو جاتا ہے۔جبکہ اس موقع پر سجادہ نشیں حضرت سیدشاہ خالد قادری نے مریدین اور یہاں موجود عقیدت مندوں کو اپنے خطاب میں اچھے کام اور اچھے اعمال کو کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے اس موقع پر ملک وملت کی خوشحالی وترقی کی رقت آمیز دعا فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ نیتش کمار کی جانب سے اجمیر درگاہ پر چادر پوشی

خانقاہ سے وابستہ ایک مرید عبد القادر نے پروگرام کی تفصیل ذکر کرنے کے ساتھ کہاکہ عرس میں سبھی طبقے برادری اور مذہب کے لوگوں کی حاضری ہوئی ہے۔ بزرگوں سے سبھی کو عقیدت اور محبت ہے۔ ملک ہندوستان میں امن و سلامتی بزرگوں کے در سے قائم ہے۔اس موقع پر خانقاہ درویشیہ اشرفیہ وآستانہ حضرت مخدوم درویش اشرف کے سجادہ نشیں ومتولی انجنیئر حضرت سید شاہ ارباب اشرف قادری بیتھو شریف بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر ایڈوکیٹ ایس حسن عزیز الرحمن ، جے ڈی یو رہنماء عبد القادر ، معین احمد ، جتندر کمار ، محمد بادشاہ سمیت بڑی تعداد میں مریدین عقیدت مند محبین متوسلین موجودتھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.