بیدر:ملک کی دوسری ریاستوں کی کرناٹک میں بھی سفر حج 2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو تیسری قسط ادا کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
اس سلسلے میں انجمن خادم الحجاج بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے عازمین حج سے تیسری قسط ادا کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی اف انڈیا نے اپنی تیسری قسم کا اعلان کر دیا ہے۔لوگوں سے مقررہ وقت سے قبل سے قسط ادا کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے پہلے قسم میں ایک لاکھ 81800 روپے اور دوسری قسمیں ایک لاکھ 70 ہزار روپے جمع کر چکے ہیں۔ اس طرح منجملہ 2 لاکھ51 ہزار 800 روپے آپ نے جمع کرا دیے ہیں۔اب تیسری قسط حیدرآباد امیگریشن پوائنٹ سے جانے والے نارتھ کرناٹک کے تمام عازمین بیدر، گلبرگہ، رایچور والوں کے لیے 82 ہزار 900 روپے تیسری قسط کا اعلان کیا گیا ہے ۔یہ قسط 27 اپریل کے اندر داخل کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛حج 2024: ہوائی جہاز کے کرایہ میں بھاری کمی - Hajj 2024
ان کا کہنا ہے کہ یہ قسط قربانی کی رقم سے الگ ہے۔ کھانے پینے کے اخراجات کے لیے آپ اپنے ساتھ 1500 سے کم سے کم 2000 ریال رقم بھی علیحدہ سے لے جا سکتے ہیں۔اس طرح جملہ تین لاکھ 34700 روپے ہوں گے ۔یہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر کے مطابق یہ رقم لی جا رہی ہے