ETV Bharat / state

آنگن واڑی ورکرس کو 9500 روپےاور آنگن واڑی مددگاروں کو ہر ماہ 4750 روپے ملیں گے: چمپائی - چمپائی سورین

Champai Soren وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم جھارکھنڈ کی بہتری کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں کے قبائلیوں اور مقامی لوگوں کی شناخت کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

چمپائی
چمپائی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 9:53 PM IST

Updated : Mar 6, 2024, 10:16 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین نے کہا کہ ریاست میں آنگن واڑی کارکنوں کو اب ہر ماہ 9500 روپے اور مددگاروں کو 4750 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔

سورین نے آج ہری ونش تانا بھگت انڈور اسٹیڈیم کھیل گاؤں رانچی میں منعقدہ سروجن پنشن اسکیم کے تحت 50 سے 60 سال کی عمر کے مستفیدین کے درمیان پہلی قسط کی رقم منتقل کی اور آنگن واڑی کارکنوں کی اعزازی تقریب میں ریاست کی بہنوں اور بیٹیوں کو کئی تحائف دیے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی بی ٹی کے ذریعے پنشن کی پہلی قسط کی رقم 50 سے 60 سال کی عمر کے 1 لاکھ 58 ہزار 218 قبائلی، دلت اور خواتین مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم جھارکھنڈ کی بہتری کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں کے قبائلیوں اور مقامی لوگوں کی شناخت کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم جھارکھنڈ کو ایک ایسی ریاست کے طور پر بحال کریں گے جہاں تمام برادریوں اور طبقات کا احترام کیا جائے گا۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ سب کو اس کا حق ملے گا۔

سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ تب ہی ترقی کرے گا جب اس کی بنیاد مضبوط ہوگی۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں معاشی، سماجی اور تعلیمی جیسے بنیادی نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیتی ہے کہ معاشرے میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔یہاں کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور انہیں بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ یواین آئی۔

Last Updated : Mar 6, 2024, 10:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.