ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: ماگنتا سری نواسولو ریڈی نے پارٹی اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا - آندھرا پردیش

Magunta Srinivasulu Reddy: اونگول وائی ایس آر سی پی ایم پی ماگنتا سری نواسولو ریڈی نے پارٹی اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ آج صبح انہوں نے پرکاسم ضلع کے اونگول میں ایک پریس کانفرنس کی۔

Magunta Srinivasulu Reddy
آندھرا پردیش: ماگنتا سری نواسولو ریڈی نے پارٹی رکنیت اور رکن پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 12:23 PM IST

آندھرا پردیش: اونگول وائی ایس آر سی پی ایم پی ماگنتا سری نواسولو ریڈی نے پارٹی رکنیت اور رکن پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا۔ آج صبح انہوں نے پرکاسم ضلع کے اونگول میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی۔

مگنتا سری نواسولو ریڈی نے کہا کہ پارٹی سے زیادہ میری عزت نفس اہم ہے، ہماری کوئی انا نہیں ہے۔ اس کا تعلق عزت نفس سے ہے اور وقار کو برقرار رکھنا میرے لیے ہمیشہ ضروری ہے۔ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر میں نے وائی ایس آر سی پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مگنتا نے الزام لگایا کہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کا رویہ سب سے خراب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا ماگنتا راگھوا ریڈی آنے والے الیکشن میں اونگول سے ایم پی کے لیے مقابلہ کرے گا۔ وہیں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ مگنتا سری نواسولو ریڈی ٹی ڈی پی میں شامل ہو سکتے ہیں، جبکہ ان کے بیٹے راگھو ریڈی تلگو دیشم پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

غور طلب ہو کہ اب تک چھ ممبران پارلیمنٹ نے وائی ایس آر سی پی سے استعفیٰ دے دیا ہے، جن میں پانچ لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اور ایک راجیہ سبھا ممبر شامل ہیں۔ آر ایس ایم پی ویمی ریڈی پربھاکر ریڈی نے حال ہی میں پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مچلی پٹنم کے ایم پی ولبھنی بالاسوری، کرنول کے ایم پی سنجیو کمار، نرساراپیٹ کے ایم پی سری کرشنا دیورایا اور نرسا پورم کے ایم پی رگھو رام کرشن راجو نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.