ETV Bharat / state

مدرسہ آؤٹ ریچ پروگرام کا مقصد لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے: ٹیم اموبا - AMUOBA Workshop

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز (المنائی) ایسوسی ایشن لکھنؤ نے مدرسہ جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ میں ایک مدرسہ آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا،اس میں اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے علاوہ بہار، اتراکھنڈ، کشمیر، آسام، منی پور، اور دیگر ریاستوں سے متعلق 900 سے زیادہ لڑکیوں نے حصہ لیا.

مدرسہ آؤٹ ریچ پروگرام کا مقصد لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے: ٹیم اموبا
مدرسہ آؤٹ ریچ پروگرام کا مقصد لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے: ٹیم اموبا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 6:02 PM IST

لکھنو: تقریب میں نو شیم پروجیکٹ کی ڈائریکٹر فوزیہ رحمان عباسی، صبیحہ احمد ممبر سنی وقف بورڈ اور ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر عظمیٰ مبشر سمیت نامور مقررین کی طرف سے صفائی سے متعلق آگاہی، زندگی کی مہارتوں، ہنر مندی اور حفظان صحت کے سیشنز پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پروگرام کو زبردست حمایت اور مثبت فیڈ بیک ملا، حاضرین اور خیر خواہوں نے اسے ایک شاندار اقدام کے طور پر سراہا اور اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے پر زوردیا۔ شرکاء کے نظم و ضبط اور پرجوش شمولیت نے تعلیم کو فروغ دینے اور بااختیار بنانے میں اس طرح کے اقدامات کے دور رس نتائج برآمد ہونے کے واضح اثرات کا عندیہ دیا۔

اموبا لکھنؤ کی ایکزیکٹیو ممبران حنا جعفری ،شازیہ فاروقی، اور رعنا طیب نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ایسوسی ایشن کی اعزازی سیکریٹری شہلا حق نے مدرسے کے تمام عہدیداران و اساتذہ بالخصوص مولانا عبید الرحمٰن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد میں ان کا تعاون اور لگن قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطاطی اور اودھ کی وراثت پر بین الاقوامی نمائش ہیر ٹیج آف اودھ کا افتتاح

شہلا حق نے مزید کہا کہ ہم ایسوسی کے صدر سید محمد شعیب، نائب صدر انجنیئر محمد غفران، اور تمام ایگزیکٹو ممبران کے انمول تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.