علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے ایک نوٹس میں طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ نمائش کا دورہ کرتے وقت یونیورسٹی کا اپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری دیگر رہنما خطوط پر عمل کریں۔ چونکہ نمائش گراؤنڈ میں قائم پراکٹوریل کیمپ، نمائش کے دوران روزانہ رات 10 بجے بند ہو جائے گا، اس لیے طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کیمپ بند ہونے کے بعد نمائش میدان چھوڑ دیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طلبہ کو کوئی مدد فراہم نہیں کی جاسکے گی۔ اس کے ساتھ ہی کرشنانجلی، کوہ نور اور مکتاکانش ہالوں کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے اے ایم یو طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو یونیورسٹی کے طلباء کے لیے مختص علاقوں تک ہی محدود رکھیں۔ اے ایم یو نے طلباء سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ طلباء کو نمائش میدان میں چلتے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ نہیں پکڑنا چاہئے، طلباء ٹریفک مینجمنٹ کے اصولوں پر عمل کریں اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور پراکٹوریل ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔
یونیورسٹی نے لال تال اور ہلڑ بازار کے علاقوں بشمول تھیئٹر، ہنڈولا، نوٹنکی اور ویرائٹی شو والے مقامات سے طلباء کو دور رہنے کو کہا ہے۔ پراکٹر آفس کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شائستگی اور تہذیب اے ایم یو کے طلباء کی میراث ہیں اور طلباء کو اس کا دھیان رکھنا چاہئے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے طلباء کے خلاف اے ایم یو اسٹوڈنٹس کنڈکٹ اینڈ ڈسپلن رولز 1985 کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
طلباء کو علی گڑھ نمائش کے دوران رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت - اے ایم یو طلبا
AMU students told to follow guidelines علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پراکٹر دفتر نے یکم فروری سے شروع ہونے والی علی گڑھ صنعتی و زرعی نمائش میں جانے والے طلباء کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
Published : Feb 1, 2024, 4:27 PM IST