ETV Bharat / state

اے ایم یو کے طلباء نے کاکوری ٹرین ایکشن کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا - Independence Day 2024

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے ہندوستان میں برطانوی راج کے خلاف آزادی کی تحریک کے دوران 9 اگست 1925 کو ہونے والے کاکوری ٹرین ایکشن کے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اے ایم یو کے طلباء نے کوری ٹرین ایکشن کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا
اے ایم یو کے طلباء نے کوری ٹرین ایکشن کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 7:37 PM IST

علی گڑھ:عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسکولوں میں برطانوی راج کے خلاف آزادی کی تحریک کے دوران 9 اگست 1925 کو ہونے والے کاکوری ٹرین ایکشن کے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں پربھات پھیری کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔

پرنسپل فیصل نفیس نے پربھات پھیری کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو یونیورسٹی کیمپس سے گزری اور طلباء نے حب الوطنی سے بھرپور نعرے لگائے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مجاہدین آزادی کی زندگیوں کو پڑھیں اور ان کی بہادری اور قربانیوں سے سبق لیں۔

آڈیو ویژول لیب میں طلباء کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پرزنٹیشن ہوا، جس میں کاکوری ٹرین ایکشن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر حسین خان نے کاکوری ٹرین ایکشن کی تفصیلات بیان کیں۔ ڈاکٹر نسرین فاطمہ، محمد عدنان خاں، محمد عاصم اور غزالہ تنویر نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیا میں مسلم کاریگر برسوں سے بنا رہے ہیں قومی پرچم

راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اے ایم یو سٹی اسکول، سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول فار بوائز، سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز)، اے ایم یو گرلز اسکول، اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز)، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (گرلز)، احمدی اسکول برائے نابینا طلبہ اور عبداللہ اسکول نے بھی کاکوری ٹرین ایکشن کے شہیدوں اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام منعقد کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.