علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تعلیمی سال 2024-25 کے لیے سویم پلیٹ فارم پر 31 نئے کورسیز کا آغاز کیا ہے۔ نباتیات، کیمسٹری، طبیعیات، ریاضی، کمپیوٹر سائنس، وائلڈ لائف سائنسز، فارنسک میڈیسن، کامرس، اقتصادیات، انگریزی، جغرافیہ، پبلک ایڈمنسٹریشن، عمرانیات، سیاسیات، لائبریری و انفارمیشن سائنس، قانون، نفسیات، اردو، ہندی اور سنی دینیات کے ان کورسیز کو ملک بھر کے طلباء و طالبات کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔
یہ کورسیز اے ایم یو کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے این پی ٹی ای ایل، آئی آئی ٹی مدراس کے تعاون سے تیار کیے ہیں، جس میں وزارت تعلیم، حکومت ہند کی مالی اعانت شامل ہے۔ سویم کے پورٹل https://swayam.gov.in/INI پر یہ کورسیز دستیاب ہیں، جن کے لئے مفت میں رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے سویم کوآرڈینیٹر پروفیسر عاصم ظفر نے بتایا کہ کسی بھی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اپنی ضروریات کے مطابق مذکورہ آن لائن کورسیز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ 22 جولائی سے شروع ہونے والے 31 کورسیز میں سے 28 کورسیز، بارہ ہفتوں کے دورانیہ کے لیے چلیں گے جبکہ تین کورسیز 8 ہفتوں میں ختم ہوں گے۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک بھر کے طلباء و طالبات، معیاری مواد پر مبنی کورسیز اور اے ایم یو کے اساتذہ کی مہارت سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔ رجسٹرار محمد عمران نے سویم پلیٹ فارم کے لیے موکس کے فروغ کی خاطر سہولیات کو مزید مستحکم کرنے کا یقین دلایا۔ ان کورسیز میں پلانٹ فزیالوجی و میٹابولزم، بزنس ٹورزم، انٹرپرینیورشپ، مینجمنٹ کانسیپٹ، ڈاٹا بیس مینجمنٹ سسٹم، ڈاٹا سائنس یوزنگ پائیتھون، اکانومیٹرک میتھڈس، میتھ میٹیکل میتھڈس -I (اکنامکس) وغیرہ شامل ہیں۔ کورسیز کی مکمل فہرست سویم کے پورٹل پر دستیاب ہے
اے ایم یو نے سویم اقدام کے تحت 31 آن لائن کورسیز کی ابتدا کی - AMU launches 31 online courses - AMU LAUNCHES 31 ONLINE COURSES
AMU launches 31 online courses under SWAYAM initiative علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے سویم پلیٹ فارم پر 31 نئے کورسیز کا آغاز کیا ہے۔
Published : Jun 15, 2024, 9:32 PM IST