ETV Bharat / state

اے ایم یو کیمپس میں ملازمین پر فائرنگ، دو گرفتار - AMU Campus Firing - AMU CAMPUS FIRING

AMU Campus Firing علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے اندر دو ملازمین پر فائرنگ کا CCTV فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے, فائرنگ کی وجہ آپسی دشمنی اور ماضی میں جاری مقدمات ہے۔

اے ایم یو کیمپس میں ملازمین پر فائرنگ، دو گرفتار
اے ایم یو کیمپس میں ملازمین پر فائرنگ، دو گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 5:24 PM IST

علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں آج صبح دو ملازمین پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں دونوں ملازمین شدید زخمی ہو گئے تھے جن کو علاج کے لئے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج داخل کروایا گیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے, فائرنگ کا CCTV فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سرکل آفیسر (سی او) امرت جین نے بتایا فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمین کو اے ایم یو پراکٹوریئل ٹیم کی مدد سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے, تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے ایم یو کیمپس میں ملازمین پر فائرنگ، دو گرفتار (ETV Bharat)

پوچھ گچھ میں فائرنگ کرنے کی وجہ آپسی دشمنی اور ماضی میں جاری مقدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ طور پر موقع پر امن و ضبط برقرار ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر فائرنگ کا CCTV فوٹیج وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک شخص موٹر سائیکل پر جاتا ہے اور پھر ایک لال رنگ کی کار جاتی ہے جس کے فورا بعد ایک شخص زمین پر گھرتا نظر آتا ہے پھر تیسرا لڑکا بھاگتا نظر آتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں کل تین مرتبہ فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
واضح رہے آج صبح اے ایم یو کیمپس میں گلستان سید کے قریب دو اے ایم یو ملازمین پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔ فائرنگ میں ایک کے سر اور دوسرے کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ فائرنگ میں شدید زخمی دونوں ملازمین جو آپس میں بھائی ہیں کو علاج کےلئے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ فائرنگ میں زخمی دونوں بھائی ہیں ایک کا نام ندیم اور قلیم بتایا جا رہا ہے۔ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.